جے یو آئی اُس وقت سے ہے جب فواد پیدا بھی نہیں ہوئے تھے،حمداللہ کاسخت ردعمل

6fahmadjuif.jpg

جمیعت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ کے پی میں شرمناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کی جارہی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی ف کی حکومت خیبر پختونخوا میں اس وقت سے ہے جب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی پیدائش سے قبل مفتی محمود نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا، اس آئین پر مفتی محمود کے دستخط ہیں اور اسی آئین کے تحت فواد چوہدری وزیراور عمران خان وزیراعظم بن کر بیٹھے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1473257998374117379
حافظ حمد اللہ نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ آئین بنانے والی جے یو آئی کو انتہا پسند کہنے والے خود انتہا پسند اور شدت پسند ہیں، جمیعت کی قیادت مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی جنگ لڑتے لڑتے تین خود کش حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1473258002538975240
رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ 2014 کے دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، پی ٹی وی، پولیس آفیسر پر حملے سول نافرمانی کا اعلان ، انتہا پسندی و شدت پسندی اور دہشت گردی ریاست سے بغاوت نہیں ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ جے یو آئی کے خیبرپختونخوا میں اٹھنے پر مایوسی ہوئی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں سب ٹھیک نہیں ہے، ان لوگوں کو اب اقتدار ملنا بہت بدقسمتی کی بات ہے۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک ملک گیر جماعت ہے اگر پی ٹی آئی کی متبادل جے یو آئی ہے توپھر سوچنے کی بات ہے کیونکہ پی ٹی آئی نہیں ہوگی تو کوئی قومی پارٹی نہیں ہوگی۔
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
شرمناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کی جارہی ہے۔
JS Democracy ne youthiun ko Govt ka right deya tha
Use Democracy ne Molvion ko be right deah ah
-------------
respect the vote and voters
اس طرح تو شیطان جے یُو آئی سے بھی پرانا ہے، جنگلی مولوی

 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
شرمناک شکست کو چھپانے کیلئے جمعیت پر تنقید کی جارہی ہے۔
JS Democracy ne youthiun ko Govt ka right deya tha
Use Democracy ne Molvion ko be right deah ah
-------------
respect the vote and voters



سیلیکشن الیکشن نہیں ہوتا۔ شیطانی ملے کے نئے نئے پجاری
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
سیلیکشن الیکشن نہیں ہوتا۔ شیطانی ملے کے نئے نئے پجاری
if people vote for PTI it is Great
if they vote for something else
Ohh No no
----------------
you don't believe in Peoples choice?


 

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
if people vote for PTI it is Great
if they vote for something else
Ohh No no
----------------
you don't believe in Peoples choice?


ملے کا الیکشن نہیں، کونسلروں کے الیکشن میں سیلیکشن ہوا ہے، تاکہ کھیلتا رہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
فواد ڈبو ، اپنے پلوں کو مت جلاؤ ۔ آخر مستقبل میں تمہیں شاید مولانا کے پیار کی اسی طرح ضرورت محسوس ہو جسطرماضی میں زرداری کی چھڑی، مشرف کی گھڑی اور عمران کی تسبیح کی ضرورت رہی ہے ۔​
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Yeh wohi ghuddar jamat hai na ——- Jis nay Pakistan bannay ki mukhlafat ki thi? ???​

Yeh jamat ulama ki nahi Kanjaron ki ki jamat hai ??????​