
بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ایشیا کپ کیلیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پرہونا چاہیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں جے شاہ نے ٹیم کوپاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے،انہوں نے ممبران کوبتایا کہ موجودہ حالات میں نہ بھارتی ٹیم پاکستان جاسکتی ہے اورنہ پاکستانی ٹیم بھارت آسکتی ہےاسلئے ایشیا کپ کیلئے کسی نیوٹرل وینیو کا انتخاب کرنا ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ کے حلقوں میں اس حوالے سے ہلچل مچ گئی،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اورایشین کرکٹ کونسل کے صدرجے شاہ کے بھارتی ٹیم کوایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ بھیجنے کے اعلان کے بعد پی سی بی ذرائع کے مطابق جے شاہ کے پاس ایشیا کپ کے حوالے سے اعلان کا اختیارنہیں ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اختیارایشین کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیوبورڈ کا ہے،ذرائع کے مطابق جے شاہ کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ایشین کرکٹ کونسل سے علیحدگی اختیارکرنے پرغورکررہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pcbbcci.jpg