
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عمران خان کو مدعو کرنےپر وائس چانسلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ہے، حالانکہ وہ خود ماضی میں تعلیمی اداروں میں تقاریر کرچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا کہ جی سی یونیورسٹی کے احاطےکو ایک فتنہ کے حوالے کرکےوہاں سیاسی جلسے کے انعقاد پر وائس چانسلر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہے، سیکھنے کی جگہ کو سیاسی نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا ایک ایسا جرم ہے جس کو بغیرسزاکے نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1574350359220420608
تاہم مریم نواز شریف کو ماضی بھلا کر یہ ٹویٹ کرنا مہنگا پڑگیا، ٹویٹر صارفین نے ماضی میں مریم نواز کی جانب سے تعلیمی اداروں کے دوروں، تقاریب میں شرکت اور تقاریر سے متعلق ٹویٹس نکال نکال کر انہیں آئینہ دکھایا۔
مغیث علی مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے ایک تعلیمی ادارے کا دورہ کرنے اور طلبہ میں لیپ ٹاپس کی تقسیم کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ یہ حلال دورہ تھا اورعمران خان کا دورہ حرام ہے۔
https://twitter.com/x/status/1574395655908458498
ٹویٹر صارفین نے مریم نواز شریف کی جانب سے ماضی میں ٹویٹر پر ہی تعلیمی اداروں میں ن لیگ کی سرگرمیوں سے متعلق ٹویٹس ڈھونڈ نکالیں، جنہیں مریم نواز شریف نے بغیرکسی ہچکچاہٹ کے شیئر کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1574390077840674816
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز شریف یو ای ٹی لاہور میں ایک تقریب کے دوران شہباز شریف کی شرکت پر خراج تحسین پیش کررہی ہیں۔

دوسرا واقعہ بیکن ہاؤس نینشنل یونیورسٹی میں مریم نواز کے اپنے دورے کی تصاویر تھیں، جبکہ لاہور کالج یونیورسٹی میں شہباز شریف کے دورے پر بھی مریم نواز تعریفوں کے پل باندھتی دکھائی دی تھیں۔


- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4maryamaikaurtaJad.jpg