
پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے وزیراعلی خیبر پختونخوا کو ٹیلی فون کرکے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کو ٹیلی فون کرکےصوبے میں سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔
https://twitter.com/x/status/1564224858615152641
جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے وزیراعلی محمود خان کو ایک کروڑ روپے کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انشااللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبردآزما ہوگی۔