
پی ٹی آئی رہنما افتخاردرانی کا محسن نقوی کے چینل پر پنجاب حکومت سے سب سے زیادہ ریونیو لینے کا دعویٰ۔۔محسن نقوی کے جواب پر افتخار درانی کا جواب الجواب
گزشتہ روز افتخار درانی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ نگران وزیراعلٰی پنجاب کے میڈیا چینل 24 نیوز اور دیگر کو ڈی جی پی آر پنجاب کی جانب سے تمام چینلز سے زیادہ ریونیو جاری کرکے مفادات کے تصادم کی نئی مثال قائم کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کو اپنے کاروبار چمکانے کیلیے استعمال کرنے والے پاکستان کی تباہی کے اصل ذمہ دار ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکے کیلیے بہتر ہے کہ الیکشن کروانے پر توجہ دیں 3 ماہ میں لوٹنے کے نت نئے طریقے ایجاد کرنے سے پرہیز کریں
https://twitter.com/x/status/1643265372047507456
اس پر محسن نقوی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ اللہ تعالیٰ غارت کریں جھوٹ بولنے والے کو یا جس نے یہ اشتہار لیا ہو
https://twitter.com/x/status/1643375660654526464
محسن نقوی کے ٹویٹ کے جواب میں افتخاردرانی نے لکھا کہ 9 مارچ 2023 کو وزارت اعلی ملنے کے بعد چینل 24 کو کیٹگری 1 کے میڈیا ہاوسز میں شامل کر کہ انکے لیے ریونیو میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے مفادات کا تصادم conflict of interest عین واضح ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1643745493259010051
افتخاردرانی نے دستاویزات شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دستاویزات اس کا ثبوت۔ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت


واضح رہے کہ 12 مارچ کو صدیق جان،رضوان غلیزئی سمیت مختلف صحافیوں نے ایک خبر شئیر کی تھی جس کے مطابق نگران وزیراعلی محسن نقوی کو سیاسی کارکنان پر ظلم کرنے کا صلہ مل گیا۔ وفاقی حکومت نے میرٹ کے خلاف جاکر چینل 24 کو کیٹیگری ون میں شامل کرلیا گیا۔ ایک منٹ کے سرکاری اشتہار کے عوض ایک لاکھ 45 ہزار روپے ملیں گے
https://twitter.com/x/status/1634978615350947840
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/durran-ifthaa.jpg