famamdani
Minister (2k+ posts)
جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر وہی آج تک میرے ساتھ ہے
نہ میں پاس اس کو بلا سکا،نہ میں دل کی بات سناسکا
وہ ہنسی ہنسی میں ہی چل دیاکہ میں ہاتھ تک نہ ہلا سکا
مجھے کیا خبر تھی کہ وہ کیا ہوا ، مجھے کتنا گہرا خمار تھا
میں کھڑا تھا اس کے حصار میں ،میرے ارد گرد غبار تھا
یونہی سوچتا رہا دیر تک، مگر ا س کو کچھ نہ بتا سکا

نہ ہے دشمنی کسی دن سے اب، نہ ہے دوستی کسی رات سے
ہے بچا ہی کیا جو وہ لے گیا مجھے چھین کر میری ذات سے
یہ مقام ہی تھا عجیب سا کہ میں خود کو بھی نہ بچا سکا

یہ بھی ٹھیک ہے وہ چلا گیا مجھے بند رستے میں چھوڑ کر
یہ بھی ٹھیک ہے کہ نہ آئے گا کبھی بت انا کا وہ توڑ کر
وہ جدا بھی کیسے ہوا کہ میں کوئی رسم بھی نہ نبھا سکا

Last edited by a moderator: