
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان میں ذرہ برابر بھی شرم باقی ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا چھوٹا اور متعصب شخص کبھی نہیں دیکھا، شرم آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجائے اس کے کہ وہ بطور پاکستانی امریکی صدر کو جواب دیتے جو کہ انہیں دینا بھی چاہیے وہ اپنی چھوٹی سیاست بیچ میں لے آئے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان میں تھوڑی سی بھی شرم باقی رہ گئی ہے، بجائے اس کے وہ پاکستانی بن کے ملک کا دفاع کرتے وہ اپنی گھٹیا سیاست بیچ میں لے آئے ہیں اور الٹا اپنے ہی ملک پر حملہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا چھوٹا شخص کبھی نہیں دیکھا، عمران خان کو شرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1581221298038267905
واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی ہتھیاروں سے متعلق دیئے گئے غیر ذمہ دارانہ بیان پر کہا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد وہ جان گئے ہیں کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت امریکا سے تعلقات کی بحالے کے نعرے مار رہی ہے کیا یہ بحالی ہے؟
تاہم مریم نواز کے ایسے جارحانہ جواب پر ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا ہے کہ بڑے بڑے غلام دیکھے ہیں، پر شریف فیملی جیسے غلام ذہنیت کے لوگ نہیں دیکھے۔ امریکا کا صدر پاکستان کے جوہری ہتھیاروں پر حملہ کر رہا، عمران خان نے امریکا کو جواب دیا اور تکلیف مریم نواز کو ہو رہی۔ پھر کہتے ہیں کہ رجیم چینج اور ان کو مسلط کرنے میں کوئی بیرونی کردار نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1581236490600079361