
امریکا بہادر نے روس کے یوکرین پر پیش قدمی کے ناقابل شکست سلسلے کے بعد اس پر پابندیاں عائد کرنا شروع کر دی ہیں جس سے اسے معاشی طور پر اکیلا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکا کے روسی شخصیات کے اثاثے منجمد کرنے سے متعلق اعلان کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر نے امریکا ہی کی چوری کی نشاندہی کر دی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ آج جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ مغربی دنیا میں روسیوں کے اربوں ڈالر کے ناجائز اثاثے ہیں جو اب ضبط کیے جائیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مغربی ممالک میں چوری شدہ رقم کو محفوظ پناہ گاہوں کی اجازت کیوں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1498873651361619969
انہوں نے ایک اور بات کہی کہ کیا یہ بذات خود ایک عالمی جرم نہیں ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر کے کروڑوں لوگ غریب ہو جاتے ہیں؟
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے روسی طیاروں کے لئے امریکی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا۔ بائیڈن کا کہنا تھا کہ فضائی حدود بند کرنے اور روسی شخصیات کے امریکا میں اثاثے منجمد کرنے سے روس مزید تنہائی کا شکار ہوگا۔
دوسری جانب امریکا نے اقوام متحدہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ روس کی رکنیت ختم کر دے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2asadumartanqeedamreca.jpg