
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اپنے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات میں تیاریوں کے خوب چرچے ہورہے ہیں ، انہیں تقریبات میں مریم کی تیاریوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
جنید صفدر کی شادی میں دلہا اور دلہن کے بجائے زیادہ مریم نواز شریف چھائی رہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں کے ملبوسات اور تیاریاں زیر بحث رہیں۔
مریم نواز نے اپنے بیٹے کی پہلی ڈھولکی میں سلور ایمبرائڈری کے کام والا ایتھیریل وائٹش کلر کا لباس پہنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ سلور اسٹون کے جیولری سیٹ نے مریم کی خوبصورتی کو مزید کئی گنا بڑھا دیا تھا۔

جنید صفدر کی 2 ڈھولکی کی تقریبات منعقد ہوئی تھیں، دوسری تقریب مریم کے چچا زاد بھائی حمزہ شہبازشریف کی میزبانی میں منعقد ہوئی تھی جس میں مریم نواز شریف نے سائرہ شکیرہ کا بلیک اور کاپر کلر کا ڈیزائنر ڈریس پہنا تھا، اس تقریب میں مریم نواز نے اپنی مرحوم والدہ کلثوم کا زیور پہنا تھا۔
ڈھولکی کے بعد جنید صفدر کے مایوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مریم نواز موقع کی مناسبت سے پیلے رنگ کے غرارے میں دکھائی دے رہی تھیں ،ا نہوں نے اس دن ہلکی جیولری کا انتخاب کیا اور بالوں میں پھول لگایا۔
مہندی کی تقریب میں مریم نواز نے بھینو مشرا کا ڈیزائن کردہ لہنگا چولی پہنا جس کا رنگ گرین اور اس پر شیشے کا کام دیدہ زیب تھا۔
قوالی نائٹ میں مریم نواز آتشی گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی میں نظر آئیں جس کے ساتھ انہوں نے گولڈن کلر کی جیولری پہن رکھی تھی،سنگیت نائٹ کیلئے مریم نے ایک بار پھر سائرہ شکیرا کا ہی ڈیزائن کردہ پیل پنک اور ڈل گولڈن رنگ کا لباس پہنا تھا۔
جنید صفدر کی بارات کے موقع پر دلہے کی والدہ نے پاکستان کے مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کا ڈیزائن کردہ خوبصورت گرین کلر کے شرارے کا انتخاب کیا جس کے ساتھ نیٹ کو نفیس دوپٹا تھا جس کے بارڈر پر پنک کلر کے پھولوں کی خوبصورت کڑھائی کی گئی تھی۔
شادی کی آخری تقریب ولیمے کی تھی جس میں مریم نواز انگرکھا سوٹ زیب تن کیے ہوئے تھیں جس کا کلر بلو کلاسک تھا، مریم نے اس روز اپنی تیاری میں ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6maraymdeses.jpg