
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ کپڑے اتار کر عوام کو ریلیف دینے کے دعویٰ کرنے والو ں نے عوام کے کپڑے ہی اتاردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کے حکومتی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو چھ دن پہلے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر تسلی نہیں ہوئی تھی کہ انہوں نے آج پھر عوام پر دوسرا پیٹرول بم گرادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر مہنگائی کررہی ہے جس سے لوگوں کی زندگیاں برباد ہورہی ہیں، ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ یہ نااہل لوگ ہیں اور یہ صرف تباہی مچانے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60روپے اضافے کو ملکی معیشت کی تباہی کے مترادف قرار دیا اور کہا کہ اس ظالمانہ فیصلے سے ملک کے حالات مزید خراب ہورہے ہیں، حکومت نے مہنگائی کا ایک نیا طوفان عوام پر مسلط کردیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کو 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کا تحفہ دیا ہے، ہمیں بتایا جائے کہ حکومت نے روس سے30 فیصد سستا پیٹرول کیوں نہیں خریدا؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8.jpg