
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ میں ایک انتظامی گروپ باقاعدہ منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی لیڈرشپ اور کارکنوں کے خلاف گھٹیا اور بازاری مہم شروع کیے ہوئے ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ نوجوان نسل کو بدتمیز اور بدکردارقرار دینے کی یہ مہم نفرت انگیزہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس مہم کا بھرپور جواب دیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1573244958651580416
انہوں نے یہ ردعمل سینئر صحافی انصار عباسی کے لکھے گئے گالم پر کہی جس میں انصار عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کے پیروکار اور سوشل میڈیا ٹیم بدتہذیبی اور گالم گلوچ میں سب سے آگے ہے۔
انصار عباسی نے اپنے کالم میں مزید کہا ہے کہ خان صاحب کو یہ سوچنا اور سمجھنا چاہئے کہ جن اسلامی تعلیمات پر فخر کر کے اس قوم کو سدھارنے کی وہ بات کرتے ہیں ، اُن کے اپنے ماننے والے، چاہنے والے ووٹرز اور سپورٹرز اُس کے بالکل برخلاف کیوں جا رہے ہیں؟
ان کا تحریک اںصاف کے کارکنوں سے متعلق الزام عائد کیا ہے کہ بدتمیزی، بدتہذیبی اور گالم گلوچ کے کلچر کا سب سے زیادہ تعلق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا سے جوڑا جاتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اسلامی تعلیمات ، کردار سازی اور بہترین تربیت کی بات کریں لیکن جب عمل کا وقت آئے تو حالات اس کے بالکل برعکس دکھائی دیں۔
انصار عباسی نے مزید کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کی بنیاد پر جس انداز میں تحریک انصاف اور اس کا سوشل میڈیا دوسروں پر بہتان تراشی کرتا ہے اُس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔
اظہر مشوانی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا جناب آپ کی نسل کی منافقت ، بددیانتی اور کرپشن سامنے لانا بدتمیزی اور بدتہذیبی ہے تو ہم انشأللہ زور و شور سے جاری رکھیں گے۔ ہم منافق کو منافق اور چور کو چور کہنا صرف اس وجہ سے نہیں چھوڑ سکتے کہ وہ عمر میں بڑا ہے یا اس کے سفید بال ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1573233027899179008
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1faeawadjanggeo.jpg
Last edited by a moderator: