IMIKasbati
Minister (2k+ posts)
This is so true. I m sure most of sane Pakistanis feel like that.رجیم چینج نے مجھے خواب غفلت سے بیدار کیا۔
میں ایک عام پاکستانی تھا جو 23 مارچ اور 14 اگست کو دو تین گھنٹے فوجی پریڈ دیکھنے میں گزارتا تھا ۔ڈی ایچ اے اور دیگر ہاوسنگ پروجیکٹ بنانا فوج کا حق سمجھتا تھا اور ایک جملہ جو ہمیشہ میڈیا پر سنا اس کو حقیقت سمجھتا تھا " یہ جو پاکستان باقی ہے یہ فوج کی مہربانی ہے"
پھر کیا تھا اب تک کی تاریخ کتابوں اور خودساختہ دانشوروں کے زریعہ پہنچی تھی۔لیکن عمران حکومت گرانے کی سازشوں میں شامل تمام کردار کھل کر سامنے اگئے اقتدار کے لالچی کرداروں سے تو حصول اقتدار کے لیے ہر نہج پر پہنچنے کی توقع تھی لیکن جس دھچکے نے مجھے خواب غفلت سے بیدار کیا وہ رجیم چینج میں میرے ملک کی فوج کا گھناونا کردار تھا جس نے اپنی ضد میں پاکستان بھیڑیوں کے حوالے کردیا اس وقت مجھے سمجھ آیا کہ پاکستان کو کنڑول میں رکھنا اس فوج کا قیام پاکستان کے وقت سے منصوبہ تھا جس کے لیے ہر نچلی سطح تک جاسکتے تھے۔
مجھے سمجھ آیا قائد اعظم کی ایمبولینس خراب نہیں ہوئ تھی بلکہ قائد اعظم کی زندگی پاکستان پر قبضہ کرنے میں رکاوٹ تھی
لیاقت علی خان بھی رکاوٹ بنے تو گولیاں کا نشانہ بنا دیا گیا
فاطمہ جناح نے پاکستان کو سیدھی پٹری پر واپس لانے کی آخری کوشش کی تو ڈکٹیٹر ایوب خان نے ہر طرح کا ظلم کیا پاکستان بنانے کی ساری سزا فاطمہ جناح کو دینے کی کوشش کی ہر الزام کا شکار مادر ملت بنی اور بدترین دھاندلی کرکے اقتدار فوجی ایوب خان نے حاصل کرلیا
مجھے کتابوں سے پڑھی گئ تاریخ میں یہ سب سے بڑا جھوٹ پڑھایا گیا تھا کہ مشرقی پاکستان کے کرداروں نے پاکستان دولخت کیا لیکن درحقیقت فاطمہ جنآح کے جانسار ساتھی مجیب الرحمٰن کو اکثریت حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کی عسکریت نے اقتدار سے محروم رکھا اور ایوب خان کے وزیر اقتدار کے لالچی بھٹو پر ہاتھ رکھ کر پاکستان دولخت کروادیا ۔
کل جب عمران خان کو ویل چئیر سے گھسیٹ کر رینجرز کے اہلکار اٹھاکر لے جارہے تھے تو میری زبان پر ایک جملہ تھا کہ اب اس فوج کو " قائد اعظم کی ایمبولینس کی خرابی سے لے کر عمران خان کی ویل چئیر سے اتارے جانے تک کا حساب دینا ہوگا "
یہ پی ٹی وی اور اخبار کا دور نہیں جو تاریخ من چاہی لکھ لی جائے ۔
But unfortunately we only have one leader, IK, who can lead us to really hold them accountable for all their misdeeds.
May Allah protect him and he lead us for many years to come to lead us to prosperity. Aameen