
کئی روز سے کچھ صحافی اور لیگی رہنما یہ خبریں پھیلارہے تھے کہ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن یہ خبر اس وقت جھوٹ ثابت ہوئی جب جنرل فیض اچانک منظر عام پر آگئے
کہا جارہا ہے کہ یہ تصاویر ایک شادی کی تقریب کی ہیں، جنرل فیض حمید امیر تنظیم الاخوان حضرت مولانا عبدالقدیر اعوان کے بیٹے شہید اللہ اعوان کی تقریبِ ولیمہ میں شریک تھے
https://twitter.com/x/status/1632637444926603266
یادرہے کہ کچھ روز قبل یہ خبر پھیلائی گئی کہ فیض حمید کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور وہ گھر پر نظربند ہیں۔
یہ خبر چند صحافیوں سمیت ن لیگی رہنما ناصربٹ نے پھیلائی تھی جن کا دعویٰ تھا کہ پی ٹی آئی کے سہولتکار جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو ہاؤس اریسٹ کرلیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1632647452229500933
صحافی عمران شفقت نے کہا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے فیصلے کی خبر بھی جھوٹ نہیں. فیض نیٹ ورک کے بریگیڈیئر، کرنل سمیت کئی لوگ گرفتار ہیں، جو ابھی تک فیض حمید کے احکامات پر عمل کررہے تھے
ایسی ہی خبر صحافی اسدطور نے بھی پھیلائی تھی، یادرہے کہ اسد طور اور عمران شفقت ن لیگ کے انتہائی قریب سمجھے جاتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faizzhaiah.jpg