Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
جنرل راحیل بھی فیل جرنلوں کی لسٹ میں شامل

لیڈر میں ایک ویژن ہوتا اور وہ کام کرتا ہے جس کے دور رس نتائج نکلیں. انے والی نسلیں اس سے فائدہ اٹھاتی ہیں مگر فوجی صرف آپریشن کرتا ہے اور انے والی نسلیں خمیازہ بھگتی ہیں
آرمی کا ایک اور تحفہ جنرل راحیل بھی ناکام جرنلوں کی لسٹ میں شامل ہونے کے لئے خاصی تگ و دو کر رہیں ہیں
پاکستان میں بظاھر ایسا لگتا ہے کے جنرل راحیل پاکستان کے سب سے زیادہ ریٹنگ والے ...کیا لکھوں ........طاقتور شخص ہیں .......اگر بات ریٹنگ کی ہو تو وہ ہمیشہ گھٹتی بڑھتی رہتی ہے
قابل ذکر جرنیلوں میں
جب شہید بھٹو صاحب کی پالیسی اور سیاست فیل ہو گئی تو جنرل ضیاء صاحب تشریف لاے اور شروع میں انکی ریٹنگ بہت اوپر رہی، اتنی اونچی کے وہ خود اوپر چلے گئے اور آج انکے سیاسی وارثین بھی انہیں ڈکٹیٹر بولاتے ہیں اور انکی برسی کب ا ی اور کب گئی کسی کو پتا نہیں ہوتا
مارشل لاؤں کا مجرم نواز شریف
بھولا بادشاہ نے جب پاکستان کو دوسری دفعہ تباہی کی دہلیز پر پونھچا دیا توجنرل مشرف صاحب تشریف لاے اور انکی ریٹنگ بھی آسمان سے بات کرتی رہی اور انھوں نے بھی اپنے سیاسی وارثین ترکہ میں چھوڑے مگر وہ سیاسی وارثین بھی اپنے خالق کوبھلا بیٹھے اور آجکل انکی جان پر بنی ہوئی ہے
پاکستان جیسے ملک میں تاریخ کو مسخ کرنے کا بہت رجحان ہے . پاکستان کے صدر فاروق لغاری اور بابا اسحاق خان نے جب اپنی آئینی ذمداری پوری کی تو انکو سیاسی کتوں نے تاریخ کا کتا بنا ڈالا اور نتیجے میں پاکستان میں بیلنس اوف پاور ختم ہو گیا اور حکمرانوں کو مادر پدر آزادی مل گئی اور ایوان صدر میں کتے پالنے کا رواج پڑا
گھوم پھر کے بھولا بادشاہ کو پھر تیسری مرتبہ لایا گیا اور پھر ٢ سالوں میں پاکستان ایک دفعہ پھر تباہی کی دہلیز پر
چونکے نظام میں اب کوئی فاروق لغاری اور اسحاق خان نہیں تھے لھذا
اس دفعہ قوم جنرل راحیل کی خاموش کاروایاں دیکھ رہیں ہیں انکی ریٹنگ بھی آسمان پر ہے مگر کسی کو بھی مقبولیت کا فیصلہ وقت کرتا ہے جب وہ اپنے عھدے پر نہیں رہتا
غرض گھوم پھر کے پاکستان کی کھوتی اوتھے ان کھلوتی والی والی معملا ہے
کچھ بھی نیا نہیں ہے ، اسلئے پہلے دن سے چپ سائیں سرکار نے مجھے متاثر نہیں کیا
اسکی چار بڑ ی وجوہات ہیں
١- پاکستان جیسے ملک غریب ملک کا ٢ کھرب روپیہ حالیہ فوجی آپریشن میں نکل گیا اور بہت سے غریب لوگ در بدر ہو گئے . ابھی تک یہ آپریشن جاری ھے . آپریشن کی طوالت ہی آپریشن کی ناکامی ہے جسطرح روس کے ساتھ ہوا جسطرح امریکا کے ساتھ ہوا
پاکستان کے اندر سے جو افرادی قوت انکو فراہم ہوتی ہے وہ وہیں پر ہے اور ابھی تک اندروں ملک آپریشن شروع نہیں ہوا بلکے اب تک تمام مطلوب لوگ زیر زمین چلے گئے ہوں گے
٢- پاکستان کے تمام انٹیلی جنس کے اداروں کو پاکستان کی سیاسی قیادتوں کے بیرون ملک رابطوں کا پتا تھا اور جسطرح کراچی اور دوسرے صوبوں میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا وہ سب بھی انکے علم میں ضرور ہو گی. وہ تمام لوگ جو ریاست کو مطلوب تھے ،اپنا دولت لے کر آرام سے فرار ہو گئے
اس آپریشن کے خیر ضروری طوالت بھی آپریشن کی ناکامی ہے
٣- انسان کی پروگرامنگ میں یہ بات شامل ہے کے وہ دل سے اسکی عزت کرتا ہے جسکی اپنے قول و قرار سے پہچان ہو اور جسکا انصاف ایک جیسا ہو مگر ادھر ن ل سی کیس میں جو فیصلہ آیا وہ خود انکی منصفی پر لعنت بھیج رہا ہے
یہ بات ثابت ہو چکی ہے کے وہ جنرل مشرف پر ہاتھ نہیں ڈالیں گے
٤- اگر کوئی دل کے آپریشن کے لئے ڈاکٹر کے پاس جاے تو وہ ٦ مہینے لگا کر آپریشن نہیں کرتے بلکے اگر آپریشن ٢٠ گھنٹے پر موہیت ہو جے تو ڈاکٹر آپریشن روم سے ہی نہیں نکلتے اور مریض کو ٹانکے لگا کر نکلتے ہیں . پاکستان ہے تو سب ہیں . منی تو کی دفعہ بدنام ہو چکی ہے
پاکستان میں جو بھی کرنا تھا ایک دفعہ مارشل لاء لگا کر کرنا چاہیے تھا
ابھی تک اپ سسٹم کے موحتاج ہیں ، جب کمر کس ہی لی ہے تو موحتاجی کس بات کی ؟
زرداری نے بہت زبردست بات کی تھی کے یہ لوگ آج ہیں ، کل نہیں ہوں گے ، ہم لوگ ہمیشہ رہیں گے
وردی والے ملازم پیشہ لوگ ہیں ، وردی انلوگوں کی کھال ہے . ملازم پیشہ لوگوں کو ایک ایکسپائری ڈیٹ ہوتی ہے
کیا یہ ضروری ہے کے ہر جنرل آپریشن کا تاوان بھی قوم سے لے ؟
Last edited by a moderator: