
عمران کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ نے اپنے اوپر لگے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اور آپ جو کرپشن کے الزام میں جیل میں رہ چکی ہیں یہ جانتی بھی ہیں۔
زیک گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ " یہ پاکستان کے سابق وزیراعظم کی بیٹی ہے، مجھے یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ میرا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں سوائے اس کے کہ میں اس ملک کا معترف ہوں"۔
https://twitter.com/x/status/1532302301485998081
انہوں نے مزید کہا کہ "اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ بات یہ سیاستدان ( جو خود کرپشن کے الزام میں جیل میں رہ چکی ہیں) یہ بات جانتی ہیں۔ یہود دشمنی ایک بیماری ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1532474015616491532
یاد رہے کہ مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان بتائیں پاکستان کو 3 ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا نظریہ آپ کو زیک گولڈ اسمتھ نے دیا ہے یا اسرائیل نے دیا ہے؟
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zec-gold-res-to-maryam.jpg