جعلی شادیوں کی منظوری دینے والے میئر کو 13 سال قید کی سزا

11.jpg

اٹلی کے شہر ریاچے کے سابق میئر ڈومنک لوکانو کو جعلی شادیوں کی منظوری دینے پر 13 سال اور دو ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہاجرین کی آبادکاری سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے اٹالین شہر.کے سابق میئر ڈومنک لوکانو کو جعلی شادیوں کی منظوری دینے اور ٹینڈر کے بغیر ٹھیکے دینے سمیت غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مختلف الزامات میں 13 سال اور 2 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

63 سالہ سابق میئر پر الزام تھا کہ لوکانو نے ریاچے شہر کے مردوں اور غیر ملکی خواتین کے درمیان جعلی شادی کی منظوری دی تھی کی تاکہ خواتین اطالوی رہائشی اجازت نامے حاصل کرسکیں۔


اس کے علاوہ لوکانو پر مہاجرین کی مدد کے لیے مختص سرکاری فنڈز بشمول پانچ ملین یوروز کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام ہے، فنڈ کو تارکین وطن کی مدد کے لیے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اطالوی میئر ڈومنک لوکانو نے تارکین وطن کے لیے ایک گاؤں آباد کیا تھا جس میں 450 تارکیں وطن کو پناہ دی گئی تھی۔ اس گاؤں کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی اور اسے اب بھی ’’ریاچے ماڈل‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے،اس اقدام کے لئے انھیں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سزا کے خلاف اپیل میں میئر صاحب نہ کہا ہے کہ میں نے شادی کی نہیں بلکہ
متعہ کی اجازت دی تھی
MUTA : Mutual Understanding Till Arrest
?
 

Back
Top