
سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں،شیخ رشید
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کہتے ہیں انہوں نے ایک مرتبہ سپریم کورٹ پر حملہ کیا دوسری مرتبہ گھیراؤ کیا جو لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں اُن میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جو پہلی بارپارٹی چھوڑ رہا ہو جہاں جہاں نظریہ ضرورت جائے گا وہاں وہاں یہ جائیں گے میں بار بار کہہ رہا ہوں کے مسئلہ اقتصادی ہے غربت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1661602832146132993
انہوں نے کہا مہنگائی اور بیر روزگاری ہے،کسی کے آنے اور جانے سے سیاست کی صحت پے کوئی اثر نہیں پڑتا فیصلے وہی کر رہے ہیں جو ہمشیہ سےکرتے آ رہے ہیں سیاسی کٹھ پتلیوں کی کوئی حیثیت نہیں بِکنے والوں کی منڈیاں لگی ہیں لوگوں کوصرف کیمروں کے آگے سے گزرا جارہا ہے لوگوں کے انگوٹھےکاٹ دیں پھر بھی موجودہ حکومت کوووٹ نہیں پڑیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1661602839863635968
https://twitter.com/x/status/1661602835811926016
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کہتے ہیں نظام انصاف ظالم کے سامنے بے بس نظر آرہا ہے، اگر عدالتی فیصلوں کی توہین کرنے والے کسی ایک افسر کو سزا ہوجاتی تو سب سیدھے ہوجاتے، فرخ حبیب نے ٹوئٹ کیا کہ افسران کو معلوم ہے صرف ڈانٹ پڑے گی سخت بات سن لے گے اور قانون کی خلاف ورزی جاری رکھیں گے، اب بھی موقع ہےعدالت کسی ایک قانون توڑنے والے افسر کو سزا دے کر مثال بنادے پھر کسی کو پریس کانفرنس کرکے پارٹی نہیں چھوڑنی پڑے گی۔