
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کیلئے نامزد کیے گئے جسٹس(ر) عبدالشکور پراچہ نے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس(ر) عبدالشکور پراچہ نے تحقیقات کیلئے تشکیل دیئے گئے جوڈیشل کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرتے ہوئے اپنے تحفظات پیش کردیئے ہیں۔
جسٹس (ر)عبدالشکور پراچہ نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقتول ارشد شریف کی والدہ نے کمیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھ کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے،تشکیل کردہ کمیشن کا ایک رکن پہلے ہی کینیا کا دورہ کرچکا ہے، قانونی طور پر غیر مناسب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کمیشن میں میڈیا کا بھی کوئی نمائندہ شامل نہیں ہے، لوگوں کو قتل کی تحقیقات نہیں بلکہ انصاف چاہیے، وزیراعظم نے چیف جسٹس کو کمیشن کی تشکیل کا اختیار دیدیا ہے۔
خیال رہے کہ31 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے وزارت دفاع کی درخواست پر جسٹس(ر) عبدالشکور پراچہ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا، کمیشن میں ایڈیشنل آئی جی پولیس عثمان انور، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی جنرل عمر شاہد حامد کو شامل کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/P18d753/shakoo11.jpg