پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے اور گرفتاری دینے سے منع کیا تھا۔
جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے عمران خان کا نام لیئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ خود تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے، عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔