جب سے عمران خان کی حکومت آئی،امریکہ نے اسےکسی بھی لیول پرقبول نہیں کیا،معید

6mooedpirzadakhangovt.jpg

سینئر تجزیہ کار معید پیرزادہ نے اپنی تازہ ترین ویڈیو میں کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

یوٹیوب پر اپنی تازہ ترین ویڈیو بلاگ میں معید پیرزادہ کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب راحیل شریف کو آرمی چیف بنایا گیا تواس وقت سینئر موسٹ جنرل ہارون اسلم نے پاک فوج کی روایت کے مطابق ریٹائر منٹ لے لی تھی، جنرل ہارون اسلم نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس کیلئے پاکستانی اداروں سے یہ درخواست کی گئی ہے کہ آپ کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

معید پیرزادہ نےکہا کہ عمران خان کی حکومت وجود میں آنے سے کچھ دن قبل یہ محسوس ہونا شروع ہوگیا تھا کہ عمران خان الیکشن جیت جائیں گے اس وقت بھارتی، پاکستانی اور بین الاقوامی میڈیا کی جانب عمران خان کی حکومت کو پوری طرح غیر مستحکم اور غیر مقبول کرنے کا ایک پلان سامنے آیا تھا جس پر میں نے 10 جولائی2018 کو ایک ٹویٹ بھی کیا تھا جو آج بھی میری پروفائل پر موجود ہے۔


انہوں نے کہا کہ میں نے یہ ٹویٹ کبھی ڈیلیٹ نہیں کی کیونکہ میں یہ چاہتا تھا کہ جب یہ سب واضح طور پر نظر آنا شرو ع ہوجائے تو میں آپ کو بتاسکوں کہ میں نے یہ بات عمران خان کی حکومت آنے سے بھی پہلے بھانپ لی تھی۔

معید پیرزادہ نے کہا کہ 2007 کے بعد آنے والی دونوں حکومتیں بین الاقوامی ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھیں جس کی بنیاد یہ تھی کہ پاکستان میں سول ملٹری تعلقات میں ایک تقسیم ہے اور ان دونوں کے درمیان کسی ایک نقطے پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ اس وقت بھی نواز شریف لندن میں عالمی اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں میں ہیں اور بظاہر ان کا ایک ہی مقصد ہے جو اس حکومت کو ہٹانا ہے۔

معید پیرزادہ نے کہا کہ عمران خان حکومت سول ملٹری تنازع جیسا کچھ نہیں۔ امریکہ کا پلان تھا کہ حکومت کو غیر مقبول کرکے فوج کو استعمال کیا جائے جیسا کہ مصر میں محمد مرسی کی حکومت کے ساتھ کیا گیا، مگر ان کو اس میں ناکامی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں بیانیہ بنایا گیا کہ کروڑوں لوگوں نے کوئی ووٹ نہیں ڈالا اور فوج نے عمران خان کو کہیں سے اٹھا کر اقتدار میں بٹھا دیا گیا ہے۔ معید پیرزادہ نے کہاپچھلے ساڑھے تین سالوں میں یہ بات ٹی وی پر ہم ہزاروں بار سن چکے ہیں کی پاکستان معاشی اور سفارتی طور پر تنہا ہو چکا ہے۔ مگر سچ یہ ہے کہ جب یہ حکومت آئی تھی تو معاشی حالت درست نہیں تھی اور سب لوگ کہہ رہے تھے کہ پاکستان کو ایک بار پھر آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

اگر سفارتی پالیسی کی بات کی جائے تو بیانیہ بنایا گیا کہ پاکستان نے سعودی عرب، یو اے ای، چین سمیت امریکہ کو ناراض کر دیا ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی، جوبائیڈن کی جمہوری سمٹ میں شرکت نہ کرنے، ونٹر اولمپکس کے دوران چین جانے اور روس جانے پر ناراض ہیں۔

معید پیرزادہ نے کہا امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے کسی بھی لیول پر جب عمران خان کی حکومت آنے والی تھی اور جب یہ آ گئی، اس کو قبول نہیں کیا اور ہمیشہ یہ کوشش کی گئی کہ اس حکومت کا سروائیول مشکل سے مشکل بنا دیا جائے۔ امریکہ کی حکومتیں تبدیل کرنے کی ایک لمبی تاریخ ہے اور ایسا ہی ماحول اس وقت پاکستان میں بنایا جا رہا ہے۔
 

feeneebi

MPA (400+ posts)
Yes because they know that no matter what they can never dictate Imran Khan or can never buy him to fulfill their own interests like zardari or Nawaz, and also in simple words US and allies ki phat kay hasth main aa gayee thi
جسے پنجاب کا سب سے بڑا ایک اکلوتا ڈاکو اپنے در پر سجدہ ریز کروا سکتا ہے،اور جیسے چھ سیٹوں والی پاکستان کی سب سے بڑی فاشسٹ تنظیم ناک رگڑنے پر مجبور کر سکتی ہے، جو مہنگائی اور کرپشن پر مافیا مافیا کی دہائیاں دے کر ٹسوے بہاتا ہے اور نوازشریف جیسا قیدی جس کے پچھواڑے میں پچاس روپے کا سٹامپ پیپر دے کر جیل سے نکل کر لندن جا سکتا ہے، آپ کو اس کھوتے کے بارے میں یہ خوش فہمی ہے کہ وہ امریکہ سے ڈکٹیشن لینے کی بجائے ڈٹ کر کھڑا ہو گا؟؟اس کا قومی سلامتی کا مشیر کئی مہینے تک یہ رونا روتا رہا کہ بائیڈن اسے گھاس نہیں ڈال رہا
 

concern_paki

Chief Minister (5k+ posts)
جسے پنجاب کا سب سے بڑا ایک اکلوتا ڈاکو اپنے در پر سجدہ ریز کروا سکتا ہے،اور جیسے چھ سیٹوں والی پاکستان کی سب سے بڑی فاشسٹ تنظیم ناک رگڑنے پر مجبور کر سکتی ہے، جو مہنگائی اور کرپشن پر مافیا مافیا کی دہائیاں دے کر ٹسوے بہاتا ہے اور نوازشریف جیسا قیدی جس کے پچھواڑے میں پچاس روپے کا سٹامپ پیپر دے کر جیل سے نکل کر لندن جا سکتا ہے، آپ کو اس کھوتے کے بارے میں یہ خوش فہمی ہے کہ وہ امریکہ سے ڈکٹیشن لینے کی بجائے ڈٹ کر کھڑا ہو گا؟؟اس کا قومی سلامتی کا مشیر کئی مہینے تک یہ رونا روتا رہا کہ بائیڈن اسے گھاس نہیں ڈال رہا
NEWLY HIRED PHATWARI URF CHUTIYA