Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
اوکے پورےےےےے بارہ پیج پڑھ ڈالے ۔ ۔
ان بارہ صفحوں میں ہمارے محترم بابا جی سہراب نے ماسی مصیبتے کا رول بخوبی نبھایا۔ ۔ ۔ انصافینز کو بے غیرت، بے ضمیر، بوٹ پلیشئے، اور جانے کیا کیا کہا۔ ۔ بغیر کسی پرووکیشن کے ۔ لیکن کسی انصافین تو کیا نونی نے بھی جواب نہیں دیا۔ ۔ جب پاکستانی نے جواب دیا تو سہراب بابا جی کے مزے ہوگئے۔ ۔ ۔اب اگر کوئی انصافی طیش میں آکر سہراب جی کو ان کی زبان میں جواب دینا شروع کردے تو پھر کہیں گے انصافینز گالیاں ہی دیتے ہیں۔ ۔ یہ دنیا کا قانون ہے کہ اگر اشتعال دلایا جائے تو رائٹ ٹو ڈینفنڈ کا ہر ایک کو حق حاصل ہوتا ہے۔ ۔ لہذا ہشیار باش۔ ۔اگر دونوں طرف سے صرف سیاست پر ہی بحث کی جائے ذات کو الگ رکھ کر تو ایسے خوفناک جھگڑے ہی کیوں ہوں۔ ۔
دوسری بات اگر نورے ہمارے ملک کے رکھوالوں کے احترام کو بوٹ پالش یا پیار سے شو پالشنگ کہتے ہیں توکہتے رہیں ہماری بلا سے۔ ۔ ہمیں فخر ہے اپنے ملک کے بوٹس پر اور ان کو پہننے والوں پر۔ ۔ ۔اب بوٹس کے دشمنوں کو جو کرنا ہے کرلیں۔ ۔ ویسے بھی فورم پر چلانے کے علاوہ کیا کرسکیں گے۔ ۔
تیسری بات جس طرح اس فورم پر ہماری مائنورٹی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ جس میں ہندو، عیسائی اور قادیانی وغیرہ شامل ہیں۔ ۔ جب ایک پڑھے لکھوں کے فورم میں یہ حال ہے تو سوچیں
گراونڈ رئیلٹی کیا ہوگی۔ ۔ میرا تو یہ ماننا ہے کہ پاکستان کی حکومت کو قادری قصے کے بعد یہ قانون نافذ کرنا چاہیئے کہ اب کوئی بھی ملا نے اگر کسی بھی مزہب یا فرقے کو نان مسلم قراردیا تو اس پر دہشتگردی کی عدالت میں فتنہ اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سخت سے سخت سزا دینی ہوگی۔۔ حکومت پاکستان کے نزدیک پہلے پاکستانی بعد میں مسلمان کا درجہ ہونا چاہیئے تاکہ سارے شہری کو ایکولٹی کا درجہ دیا جاسکے۔ ۔ کیا یہی ہمارے مذہب نے ہمیں نہیں سکھایا۔ خصوصا گاؤں اور چھوٹے قصبوں میں یہ قانون بہت سختی سے نافذ کرایا جانا چاہیئے ۔
نادان جی کے اس تھریڈ سے مجھے عینی کا تھریڈ عاطف سرجی کو رہا کرانے کی تحریک یاد آگیا۔ ۔ میں آج بھی کہوں گی۔ ۔
je suis atif
اور سرجی یہ کافی ہونا چاہیئے آپ کو فورم پر واپس آنے کے لئے۔ میں انصافین ہوں گوکہ پی ٹی آئی اور خان کی بہت سی باتوں اور پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ ۔مگر مین چوروں کا مر کر بھی ساتھ نہیں دوں گی۔ اور اس اختلاف کے باوجود بھی میں عاطف سرجی کی بہت بڑی سپورٹر، فین، شاگرد اور چھوٹی بہن ہون۔
ہمارا یہ رشتہ ساری سیاست سے بالاتر ہے لہذا عاطف سر جی
کسی کے انسلٹ کرنے سے آپ کی شان کوئی گھٹنے والی نہیں ہے۔ آپ کل بھی قابل احترام تھے اور آج بھی ہیں۔ ۔
مین اس دھاگے پر اپنے سارے پرانے دوستوں اور جانے والے ممبرز چاہے نون کے ہون، پی ٹی آئی کے، جماعت اسلامی کے یا کسی بھی جماعت کے ہون۔ ۔ ۔واپس آجائیں کہ آپ لوگ اپنی سیاسی وابستگیوں سے زیادہ بالاتر ایک پاکستانی ہیں اور یہی ایک حق آپ کے یہاں ہونے کے لئے کافی ہے۔ ۔
بلی ، اتنا سارا لکھا ہے آپ نے ؟
اور اتنا اچھا لکھا ہے - شکریہ ، ویری گڈ