
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ ہے کہ ثاقب نثار کو حساب اور جواب تو دینا پڑ ے گا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے تازہ ترین بیان میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سابقہ خطابات میں عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے مماثلت رکھنے والے وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے بیانات اور واقعات کے کلپ شیئر کیے۔
مریم نواز شریف نے ویڈیو شیئر کرتےہوئے کہا کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1464557791394156552
مریم نواز نے کہا کہ ان الزامات سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں اور نا ہی دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا سکتی ہے۔ حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔
مریم نواز نے جو ویڈیو شیئر کی اس میں وہ الزامات لگارہی ہیں کہ سابق چیف جسٹس نے پانامہ کے حوالے سے کیس کو خارج کردیا تھا مگر پھر جسٹس کھوسہ نے عمران خان سے کہا کہ اس کیس پر درخواست دائر کریں۔
ان کے اس الزام کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ماضی میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف کو دیئے گئے انٹرویو کا ایک کلپ چلایا گیا جس میں عمران خان کہہ رہے تھے کہ میں نے جسٹس کھوسہ کے کہنے پر پانامہ کیس کو سپریم کورٹ لے کر گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5marnsar.jpg