
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔
ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔
اپنی دلہن کا تعارف کراتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے اور اسکی عمر 18 برس ہے۔دانیہ سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1491700143330148353
عامرلیاقت کی تیسری شادی پر سوشل میڈیا صارفین نے نت نئے تبصرے کئے کسی نے کہا کہ سب پیسے کا کھیل ہے، کسی نے کہا کہ دلہن تو عامر لیاقت کی پہلی بیوی سے بیٹی کی عمر کی ہے توکسی نے کہا کہ شادی عامرلیاقت کا ذاتی معاملہ ہے۔
سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑدی اور کہا میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!
https://twitter.com/x/status/1491717685146759175
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ اور ماڈل طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خلع لے لی ہے
انہوں نے لکھا تھا کہ ’میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی‘۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amirii1121.jpg