توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو وقتی ریلیف ملا ہے: تجزیہ کار

imran-khan-toshakhana-mazha-r.jpg


توشہ خانہ کیس سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار پرتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئر مین کو وقتی ریلیف ملا ہے، سارے معاملے پرحکومت کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑے گا،جیو نیوز کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا وقتی ریلیف ملا ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو کیونکہ عدالت میں ان کی جو 8مختلف درخواستیں تھیں،اسلامآباد ہائیکورٹ میں اور دو بار وہ سپریم کورٹ بھی جا چکے تھے۔

انہوں نے کہا کل بھی سپریم کورٹ نے کہا جب سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلہ دے اس کے بعد سپریم کورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے تو جو 8 درخواستیں تھیں اس میں وقتی ریلیف تو مل گیا ہے آپ کو جو ٹرائل چل رہا تھا اس میں الیکشن کمیشن کے جو وکیل تھے انھوں نے اپنے فائنل دلائل مکمل کر لئے تھے پی ٹی آئی کے چیئرمین کے جو وکلاہیں انھوں نے اپنے دلائل دینے تھے اور اس کے بعد جج صاحب نے یہ عندیہ دے دیا تھا کہ وہ فیصلہ محفوظ کرلیں گے تو آج اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو فیصلہ ہے۔


شہزاد اقبال نے کہا جس پر دوبارہ ریمانڈ دائر کیا گیا ہے اور یہ دوسری بار ریمانڈ دائر کیا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تو وقتی ریلیف کو مل گیا ہے لیکن جوپی ٹی آئی کے چیئرمین نے دو بار جو کل بھی آپ نے سنا ہوگا ویڈیو خطاب میں بھی انھوں نے یہی کہا کہ ان کو اعتماد نہیں ہے جج ہمایوں دلاور پر اس سے پہلے جو ان کی پوسٹ ہے اس کو بھی ایشو بنایا تھا یہ اب اپنا فیصلہ دے چکی ہے تو یہ جو معاملہ تھا کہ کیس کسی اور جج کو منتقل کیا جائے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیلیں نمٹادیں،جسٹس یحیٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بینچ میں شامل تھے،سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔


بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ اس عدالت سے کیا چاہتے ہیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ فی الحال ہم اس عدالت سے فیصلہ نہیں چاہتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے پر ہمیں اس کیس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ درکار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ نے دونوں فریقین سے پوچھا کہ کیا اس کیس کو نمٹا دیا جائے جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے آمادگی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے نئی کاز لسٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ بینچ میں جسٹس مظاہر علی نقوی کی جگہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو شامل کر لیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کر رکھی ہے جبکہ توشہ خانہ کیس کی سماعت سیشن عدالت میں بھی زیر سماعت ہے۔