
تنور مالکان نے روٹی کی قیمت 25 روپے اور نان کی قیمت 35 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تنور مالکان نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو خط ارسال کیا جس میں روٹی اور نان کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
تنور مالکان نے خط میں کہا ہے کہ سادہ روٹی کی قیمت 14 روپے سے بڑھا کر 25 روپے اور نان کی قیمت 24 روپے سے بڑھا کر 35 روپے رکھی جائے۔
تاہم ضلعی انتظامیہ نے نان روٹی کی قیمت میں اضافے سے انکار کر دیا ہے۔ نتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ جائز نہیں ہے، اس لیے فی الحال قیمت نہیں بڑھائی جاسکتی۔
تنورمالکان کا کہنا تھا کہ 15 کلو آٹےکا تھیلا 1900 روپے کا ہوگیا، فائن میدے کی 80 کلو کی بوری 10ہزار800 روپےکی ہوگئی اس لیے قیمت میں اضافے کی اجازت مانگی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کے آئندہ اجلاس میں نان اور روٹی کی قیمت بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tandor-roti-price-upp.jpg