تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے

سائنسدان

Senator (1k+ posts)
پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر بیوفائی کرگئی لیکن پھر بھی امید تھی کہ پاکستان ضرور جیتے گا کیونکہ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ آج جمعہ کا دن ہے اور پاکستانی ٹیم جمعہ والے دن کوئی میچ نہیںہارتی۔میں اسی امید پر میچ دیکھ رہا تھاکہ اچانک مجھے ایک ضروری کام سے جاناپڑا۔ واپسی پرمیں نے سوچا کہ چیک کروں کتنے رنز ہوئے ہیں۔ ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک مجھے کانوں میں کہیں سے اس گانے کی آواز آئی :

"تم جیتو یا ہارو ۔۔۔۔۔۔سنو ہمیں تم سے پیار ہے"

میں نے ساتھ ہی سکور پوچھنے کا ارادہ ترک کردیا کیونکہ یہ گانا ہی بتارہا تھا کہ پاکستان میچ ہارگیا ہے۔ویسے اس گانے نے پاکستانی ٹیم کی عادتیں بہت خراب کردی ہیں۔ کھلاڑیوںکو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی قوم اس ایک گانے کی مار ہے۔ اب جیسے ہی پاکستان میچ ہارتا ہے تو میڈیا والے عوام کویہ گانا سنانا شروع کردیتے ہیں ۔چاہے پاکستانی ٹیم نے کتنا ہی گند مچایا ہو۔بندہ اب پوچھے کہ محمد حفیظ، کامران اکمل، عمر اکمل، احمد شہزاد، شعیب ملک، شاہد آفریدی اگر غلط شاٹ کھیل کریا اپنی غلطی سے آﺅٹ ہوں اور انکی تھرڈکلاس پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان میچ ہارجائے تو کیا یہ گانا چلانا جائز ہے؟

میں نے چینل لگایا تو دیکھا کہ جیو پاکستانی ٹیم کی شکست کو ڈیفنڈ کررہا تھا کہ کھیل میں ہا ر جیت ہوتی رہتی ہے، میں نے سوچا کہ شاید "امن کی آشا" کی وجہ سے کررہا ہو، اچانک ذہن میں آیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو نہیں پاکستانی ٹیم کے مالک نجم سیٹھی کو ڈیفنڈ کررہے ہیں جو جیو کا ہی بندہ ہے۔ چینل بدلا تو سماءپر قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے بیان کا یہ ٹکر چل رہا تھا۔

"کوئی بات نہیں ہم میچ ہارگئے، ابھی اور بھی میچ باقی ہیں"۔

میچ دیکھ کر طبیعت خراب ہوگئی تو سوچا کہ کیوں نہ اپنے دل کو تسلی ہی دے لوں۔ دل کو تسلی دینے کو میں نے سوچا کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے،کرکٹ نہیں ۔پھر اچانک یاد آیا کہ پاکستان تو اب ہاکی ورلڈکپ نہیں کھیل سکتا کیونکہ پاکستانی ٹیم نے ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کرسکی اور تو اور پاکستانی ٹیم زندگی میں الاذان شاہ ہاکی کپ اس وجہ سے نہیں کھیل سکی کیونکہ اسے فنڈز ہی نہیں دئیے گئے۔4ہاکی ورلڈکپ جیتے والی پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کے قاسم ضیاءاور ن لیگ کے اختررسول کو جاتا ہے۔کرکٹ کی تباہی کا کریڈٹ تو نجم سیٹھی کو مل ہی رہا ہے۔اگر نجم سیٹھی مزید اپنے عہدے پر رہا تو ہم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلا کریں گے اور پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ، افغانستان، نیپال، بھوٹان کو ایسے ہی ہرا کر جشن منایا کرے گی جیسے ہم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر جشن منایا تھا۔اگر پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ، افغانستان سے ہار جایا کرے گی تو یہ گانا ہے ناں۔
"تم جیتو یا ہارو ۔۔۔۔۔۔سنو ہمیں تم سے پیار ہے"
 
sangeen

Minister (2k+ posts)
I long ago stopped watching cricket...... Pakistan is no more a professional team now.... The play street cricket which some times win them matches and most of the time loss......

No professionalism in their techniques and game.... sab parchi system hae, jis tarha mulk ke aur idaare kharab aur corrupt haen, yahi hal Pakistan Cricket ka bhi hae....

"Tum jeeto ya haro, hame koi parwa nahi hae"
 
jason

Chief Minister (5k+ posts)

You have got a point here as time is progressing cricket teams have become more and more professional so the more professionally sound team now wins Pakistan cricket team also receives competitive remunerations and fees so the have to be upto the mark
 
Nice2MU

President (40k+ posts)
نجم سیٹھی یا اختر رسول یا قاسم ضیاء کو کریڈیٹ نہیں جاتا بلکہ کھیلوں کی تباھی کا سار کریڈیٹ نواز شریف اور زرداری کو جاتا ھے جنہوں نے پہلے اپنے نااھل چمچے بورڈ کے سربراھان لگائے اور پھر اربوں روپے تو فضول فیسٹولز پہ لگائے لیکن ھاکی اور دوسرے کھیلوں کے لیے چند کروڑ روپے بھی نہیں ھیں۔ یہ اربوں روپے سے ایک فضول سڑک تو بنا لینگے لیکن کوئی کھیل کا میدان یا سپورٹس کمپلیکس نہیں بناسکتے۔
 
تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ....

یوں تو یہ اک میچ تھا ....اور میچ کو میچ ہی لینا چاہیے ہر ٹیم جیتی بھی ہے اور ہارتی بھی ہے اور ہماری یہی ٹیم ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے بہت تگ و دو کرتی ہے جان لڑاتی ہے اور اکثر اوقات کامیاب بھی ہوتی ہے ...ہم ان کے احسان مند ہیں اور انہیں بھی ہمارا احسان مند ہونا چاہیے کیونکہ اب وہ دور بھی نہیں رہا کہ میچ ہارنے پر ہم ان کی جان کے دشمن بن جاییں اور ان کا پاکستان کی سرحد تک پہنچنا مشکل بنا دیں ....اور الله بھلا کرے جواد احمد کا جس نے پاکستانی عوام کے برداشت کی طنابیں اپنے گانے "تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے " سے اتنی کس دی ہیں کہ اب میدان میں کوئی ہار ، ہار نہیں لگتی اور ہم اپنی ہار سے بھی لطف اندوز ہونے لگ جاتے ہیں .....سوشل میڈیا ہو ، بھٹک ہو ، چاہے کا ڈابا ہو ، ہوٹل ہو یا کوئی بھی جگہ ہو .....ہار کے بعد ہم میں سے اکثر صبر کے دامن سے ہوا جھلتے ہوئے یہی گنگناتے ہیں ..... تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ..........
یہ بات خوش آیند سہی کہ ہم میں پچھلے بہت سالوں کے مقابلے میں صبر اور برداشت کا مادہ بڑھا ہے لیکن جب ہم ہماری ٹیم کی جیت کی خوشی میں شادیانے بجاتے ہیں ، جشن کرتے ہیں ان کی انفرادی اور مجموعے پرفارمنس پر ان پر انعامات کی بارش کرتے ہیں انھیں راتوں رات امیر بناتے ہیں انھیں اپنا ہیرو ڈکلیر کرتے ہیں انھیں کرکٹ کھیلنے کے دوران پرائیویٹ بزنس کرنے کی اجازت دیتے ہیں ان کے لئے بہترین پروفیشنل کوچز کا انتظام کرتے ہیں ایک ٹیم کے ساتھ بتٹنگ ، فیلڈنگ ، بولنگ اور ہیڈ کوچز الگ الگ سی مہیا کرتے ہیں ان کہ علاوہ دیگر پروفیشنل آفیشلز انہی کی آسانی کے لئے درکار ہوتے ہیں. انھیں سینئرز کھلاڑی اپنا تجربہ ان میں انڈیلنے کے لئے مییسر ہوتے ہیں انہیں مختلف ممالک میں گھمایا جاتا ہے کوئی بھی سیریز کھیلنے کے دوران وہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہونے شاپنگ کرنے بیوی بچوں کے ساتھ شاپنگ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ....ان سب کے باوجود کیا پھر بھی ہم سے ان کی پروفیشنلزم کا سوال نہیں کر سکتے ؟؟ جب میدان میں اترتے ہیں تو ان کے کندھوں پر بھروسہ کیوں نہیں کر سکتے ؟ پروفیشنل کوچز کے ہونے کے باوجود مسلسل ایک جیسی غلط شاٹس کھیلتے ہوئے ہی کیوں آوٹ ہو رہے ہیں ..... یورکر مارنے والے بولرز کی جنم نہیں لے پا رہے .... آل راؤنڈر پرفارمنس کہاں گم گی .....ہم ایک پلیئر کی ایک پرفارمنس پانے کے لئے اسے مسلسل بیس متچز کی ناکامی کو براشت کیوں کرتے ہیں .... آخر کیوں ہم ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ساتھ بار بار یہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے .............ہم اگر تعریفیں کر سکتے ہیں تو ہمیں تنقید کا حق بھی حاصل ہے .......ہم اگر انعامات کی بارش کر سکتے ہیں تو ہم ان پر کسی قسم کی سزا کا مطالبہ کی نہیں کر سکتے .....ہم چھوٹی سے چھوٹی کمپنی میں بھی نوکری کرتے ہیں تو وہ ہم سے پرفارمنس مانگتے ہیں ..... وہ بھی ١٠٠ فیصد پرفارمنس جبکہ ہمیں کوئی سکھانے والا بھی میسر نہیں اتا تو کیوں پروفیشنلز کی نگرانی میں کھیلنے والی ٹیم سے ہم پروفیشنلزم کا مطالبہ نہیں کر سکتے ؟؟؟؟
خدارہ ہمیں خود پر اعتماد کرنا سکھائے ...... ہمیں رزلٹ دیجئے .... ورنہ ہم ٹوٹے ہوئے دل سے یہ " تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے " کہنے کا حوصلہ تو پیدا کر ہی چکے ہیں .....
 
w-a-n-t-e-d-

Minister (2k+ posts)
Jab Yeh Jazba Humara Apni Fauj K Sath Hai K "Tum Jeeto Ya Haroo" Plots Banaoo Bank Balance Banao Behria Town Banao Smugling Karo Ya 1971 1965 or Kargil 9/11 k bad Amrica K Ghulaam Bano Jeeto Ya Haroo Hummay Tum Say Piyar Hai ...

tu hocky football ya cricket team k sath bhi humara yehi jazba hona chaeyh....
 
kwan225

Minister (2k+ posts)
Re: تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ....

Bus ker day Yaar PLEASE.... only 1 solution ...Cricket ko PK may ban ker do...

aur By the way ,Jawad Ahmed ko ulta lita ker litter maray janay chaheaay... for this song...

تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ....

یوں تو یہ اک میچ تھا ....اور میچ کو میچ ہی لینا چاہیے ہر ٹیم جیتی بھی ہے اور ہارتی بھی ہے اور ہماری یہی ٹیم ہمارے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لئے بہت تگ و دو کرتی ہے جان لڑاتی ہے اور اکثر اوقات کامیاب بھی ہوتی ہے ...ہم ان کے احسان مند ہیں اور انہیں بھی ہمارا احسان مند ہونا چاہیے کیونکہ اب وہ دور بھی نہیں رہا کہ میچ ہارنے پر ہم ان کی جان کے دشمن بن جاییں اور ان کا پاکستان کی سرحد تک پہنچنا مشکل بنا دیں ....اور الله بھلا کرے جواد احمد کا جس نے پاکستانی عوام کے برداشت کی طنابیں اپنے گانے "تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے " سے اتنی کس دی ہیں کہ اب میدان میں کوئی ہار ، ہار نہیں لگتی اور ہم اپنی ہار سے بھی لطف اندوز ہونے لگ جاتے ہیں .....سوشل میڈیا ہو ، بھٹک ہو ، چاہے کا ڈابا ہو ، ہوٹل ہو یا کوئی بھی جگہ ہو .....ہار کے بعد ہم میں سے اکثر صبر کے دامن سے ہوا جھلتے ہوئے یہی گنگناتے ہیں ..... تم جیتو یا ہارو سنو ، ہمیں تم سے پیار ہے ..........
یہ بات خوش آیند سہی کہ ہم میں پچھلے بہت سالوں کے مقابلے میں صبر اور برداشت کا مادہ بڑھا ہے لیکن جب ہم ہماری ٹیم کی جیت کی خوشی میں شادیانے بجاتے ہیں ، جشن کرتے ہیں ان کی انفرادی اور مجموعے پرفارمنس پر ان پر انعامات کی بارش کرتے ہیں انھیں راتوں رات امیر بناتے ہیں انھیں اپنا ہیرو ڈکلیر کرتے ہیں انھیں کرکٹ کھیلنے کے دوران پرائیویٹ بزنس کرنے کی اجازت دیتے ہیں ان کے لئے بہترین پروفیشنل کوچز کا انتظام کرتے ہیں ایک ٹیم کے ساتھ بتٹنگ ، فیلڈنگ ، بولنگ اور ہیڈ کوچز الگ الگ سی مہیا کرتے ہیں ان کہ علاوہ دیگر پروفیشنل آفیشلز انہی کی آسانی کے لئے درکار ہوتے ہیں. انھیں سینئرز کھلاڑی اپنا تجربہ ان میں انڈیلنے کے لئے مییسر ہوتے ہیں انہیں مختلف ممالک میں گھمایا جاتا ہے کوئی بھی سیریز کھیلنے کے دوران وہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہونے شاپنگ کرنے بیوی بچوں کے ساتھ شاپنگ کرنے کا موقع دیا جاتا ہے ....ان سب کے باوجود کیا پھر بھی ہم سے ان کی پروفیشنلزم کا سوال نہیں کر سکتے ؟؟ جب میدان میں اترتے ہیں تو ان کے کندھوں پر بھروسہ کیوں نہیں کر سکتے ؟ پروفیشنل کوچز کے ہونے کے باوجود مسلسل ایک جیسی غلط شاٹس کھیلتے ہوئے ہی کیوں آوٹ ہو رہے ہیں ..... یورکر مارنے والے بولرز کی جنم نہیں لے پا رہے .... آل راؤنڈر پرفارمنس کہاں گم گی .....ہم ایک پلیئر کی ایک پرفارمنس پانے کے لئے اسے مسلسل بیس متچز کی ناکامی کو براشت کیوں کرتے ہیں .... آخر کیوں ہم ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ ساتھ بار بار یہ کہنے پر مجبور ہوتے ہیں کہ تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے .............ہم اگر تعریفیں کر سکتے ہیں تو ہمیں تنقید کا حق بھی حاصل ہے .......ہم اگر انعامات کی بارش کر سکتے ہیں تو ہم ان پر کسی قسم کی سزا کا مطالبہ کی نہیں کر سکتے .....ہم چھوٹی سے چھوٹی کمپنی میں بھی نوکری کرتے ہیں تو وہ ہم سے پرفارمنس مانگتے ہیں ..... وہ بھی ١٠٠ فیصد پرفارمنس جبکہ ہمیں کوئی سکھانے والا بھی میسر نہیں اتا تو کیوں پروفیشنلز کی نگرانی میں کھیلنے والی ٹیم سے ہم پروفیشنلزم کا مطالبہ نہیں کر سکتے ؟؟؟؟
خدارہ ہمیں خود پر اعتماد کرنا سکھائے ...... ہمیں رزلٹ دیجئے .... ورنہ ہم ٹوٹے ہوئے دل سے یہ " تم جیتو یا ہارو سنو ہمیں تم سے پیار ہے " کہنے کا حوصلہ تو پیدا کر ہی چکے ہیں .....
 
Last edited:

alisajid

Senator (1k+ posts)
18 carore loog mai say hum nay best 15 select kiye hain, jin ke tankhow or maraat hamary tax k paisay say ada hoti hai. If you cannot deliver and still remain in the team then You all are definately haram khoor.....
 
Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
عاجزي اختيار کرو ہرجنگ جيتو گے تکبر کرو گے تو جيتي ہوئي بازي بھي ہار جاؤ گے
 
18 carore loog mai say hum nay best 15 select kiye hain, jin ke tankhow or maraat hamary tax k paisay say ada hoti hai. If you cannot deliver and still remain in the team then You all are definately haram khoor.....

Ali bhai yehi to mera kehna he k atleast professionalism to aye na lekin nahi......yeh chahty hen k hum sirf in ki tareefain krain
 
Back
Top