سائنسدان
Senator (1k+ posts)
پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر بیوفائی کرگئی لیکن پھر بھی امید تھی کہ پاکستان ضرور جیتے گا کیونکہ مجھے کسی نے بتایا تھا کہ آج جمعہ کا دن ہے اور پاکستانی ٹیم جمعہ والے دن کوئی میچ نہیںہارتی۔میں اسی امید پر میچ دیکھ رہا تھاکہ اچانک مجھے ایک ضروری کام سے جاناپڑا۔ واپسی پرمیں نے سوچا کہ چیک کروں کتنے رنز ہوئے ہیں۔ ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اچانک مجھے کانوں میں کہیں سے اس گانے کی آواز آئی :
"تم جیتو یا ہارو ۔۔۔۔۔۔سنو ہمیں تم سے پیار ہے"
میں نے ساتھ ہی سکور پوچھنے کا ارادہ ترک کردیا کیونکہ یہ گانا ہی بتارہا تھا کہ پاکستان میچ ہارگیا ہے۔ویسے اس گانے نے پاکستانی ٹیم کی عادتیں بہت خراب کردی ہیں۔ کھلاڑیوںکو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی قوم اس ایک گانے کی مار ہے۔ اب جیسے ہی پاکستان میچ ہارتا ہے تو میڈیا والے عوام کویہ گانا سنانا شروع کردیتے ہیں ۔چاہے پاکستانی ٹیم نے کتنا ہی گند مچایا ہو۔بندہ اب پوچھے کہ محمد حفیظ، کامران اکمل، عمر اکمل، احمد شہزاد، شعیب ملک، شاہد آفریدی اگر غلط شاٹ کھیل کریا اپنی غلطی سے آﺅٹ ہوں اور انکی تھرڈکلاس پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان میچ ہارجائے تو کیا یہ گانا چلانا جائز ہے؟
میں نے چینل لگایا تو دیکھا کہ جیو پاکستانی ٹیم کی شکست کو ڈیفنڈ کررہا تھا کہ کھیل میں ہا ر جیت ہوتی رہتی ہے، میں نے سوچا کہ شاید "امن کی آشا" کی وجہ سے کررہا ہو، اچانک ذہن میں آیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو نہیں پاکستانی ٹیم کے مالک نجم سیٹھی کو ڈیفنڈ کررہے ہیں جو جیو کا ہی بندہ ہے۔ چینل بدلا تو سماءپر قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے بیان کا یہ ٹکر چل رہا تھا۔
"کوئی بات نہیں ہم میچ ہارگئے، ابھی اور بھی میچ باقی ہیں"۔
میچ دیکھ کر طبیعت خراب ہوگئی تو سوچا کہ کیوں نہ اپنے دل کو تسلی ہی دے لوں۔ دل کو تسلی دینے کو میں نے سوچا کہ پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے،کرکٹ نہیں ۔پھر اچانک یاد آیا کہ پاکستان تو اب ہاکی ورلڈکپ نہیں کھیل سکتا کیونکہ پاکستانی ٹیم نے ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کرسکی اور تو اور پاکستانی ٹیم زندگی میں الاذان شاہ ہاکی کپ اس وجہ سے نہیں کھیل سکی کیونکہ اسے فنڈز ہی نہیں دئیے گئے۔4ہاکی ورلڈکپ جیتے والی پاکستان ٹیم کا ورلڈکپ سے باہر ہونے کا کریڈٹ بھی پیپلزپارٹی کے قاسم ضیاءاور ن لیگ کے اختررسول کو جاتا ہے۔کرکٹ کی تباہی کا کریڈٹ تو نجم سیٹھی کو مل ہی رہا ہے۔اگر نجم سیٹھی مزید اپنے عہدے پر رہا تو ہم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلا کریں گے اور پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ، افغانستان، نیپال، بھوٹان کو ایسے ہی ہرا کر جشن منایا کرے گی جیسے ہم نے بنگلہ دیش کو ہرا کر جشن منایا تھا۔اگر پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ، افغانستان سے ہار جایا کرے گی تو یہ گانا ہے ناں۔