تم تیر آزماؤ ہم جگر آزمائیں

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

ملک کے اخبارات شعلہ بار بیانات سے جلے ہوئے ہیں ۔ ۔ ۔


یسا لگتا ہے کہ ملک میں بیانات دینے کا کوئی اولمپکس مقابلہ جاری ہو ۔ ۔ ۔ا

بیانات کا میڈیا سرکس اپنی جگہ اور ملکی معاملات کا پوری یکسوئی اور اطمینان سے امریکا کے طے شدہ ایجنڈے
پر چلنا اپنی جگہ برقرار ہے ۔ ۔ ۔

اور یہ سارے اس ڈگر پر کسی الجھن اور پریشانی کے بغیر چل رہے ہیں ، چلائے جا رہے ہیں اور چلائے جاتے رہیں گے ، جس ڈگر پر وہ فروری 2008کے انتخابات سے پہلے چل رہے تھے ۔

یوں تو وطن عزیز پچھلے ترسٹھ سالوں سے امریکا کی چراگاہ بنا ہوا ہے ،
اوراسلام اور پاکستان کے خلاف دائمی سازشی مرکز جی ایچ کیو کے پاکستانی جرنیل اس چراگاہ میں چرنے والے امریکیوں کی رکھوالی پر مامور ہیں

لیکن نائین الیون کے بعد جی ایچ کے جنونیوں میں سے اعلیٰ نسل کے جنونی جرنیل مشرف کے ایک ٹیلفون کال پر پاکستان ، پاکستان کی فوج اور پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کو امریکہ کے آگے تر نوالہ بنا کر ڈال دینے کی
کیفیت اب دو آتشہ ہو چکی ہے ۔ ۔ ۔

کمیشنوں نے پہلے کس راز پر سے پردہ اٹھایا ہے جو اب اٹھ جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔

یہاں تو قائد اعظم کو کراچی کے سناٹے میں سامراجیوں کے محافظوں نے ٹارگٹ کلنگ میں مار دیا کہ قائد اعظم اپنے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو اپنے خواب کے مطابق ہی تعمیر کرنے پر مصر اور یکسو تھے ۔ ۔ ۔ ۔

اور یہ خواب جب تک حقیقت میں نہ ڈھلے ، بابائے قوم کے اس زندہ خواب کے پرستار میدان میں موجود ہیں ، موجود رہیں گے ۔ ۔ ۔

تم تیر آزماؤ ہم جگر آزمائیں ۔ ۔ ۔

جرنیلوں کی چوکیداری اور چوکسی کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود ، اسلامی انقلاب ہی پاکستان کا مقدر ہے ۔ ۔ ۔