تعلیم کے شعبے میں ایک نیا انقلاب برپا ہونے جا رہا ہے

Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)
800139_3768522_v9_akhbar.jpg

اسلام آباد (انصار عباسی) تعلیم کے شعبے میں ایک انقلاب برپا ہو نے جا رہا ہے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یکساں قومی نصاب (ایس این سی) مرتب کر نے جا رہی ہے جس میں زیادہ توجہ ایک ایسی قوم کی تشکیل پر دی جائے گی جو اپنی اسلامی بنیادوں پر فخر کرے۔

مختلف ثقافتوں اور مذاہب کی جانب احترام کا رویہ رکھے اور اچھا مثالی کردار ثابت ظاہر کرنے کے ساتھ ہی 21ویں صدی کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بھی ہو۔ پہلے مرحلے میں ایس این سی کا اطلاق آئندہ تعلیمی سال 2021-22ء سے ہوگا اور اس میں پہلی تا پانچویں جماعت تک کے تمام تعلیمی دھاروں کو اس میں شامل کیا جائے گا۔

اس عمل میں شامل ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ ایس این سی کی تشکیل کی بنیاد، قرآن اور سنت، آئینی فریم ورک، قومی پالیسیوں، خواہشات اور قومی معیارات، پائیدار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جی چہارم) اور اہداف، قائد اور اقبال کے ویژن، اقدار پر توجہ، زندگی کیلئے ضروری ہنر اور تعلیم، احترام اور دیگر ثقافتوں اور مذاہب کیلئے احترام اور ستائش، عالمی منظر نامہ، منصوبہ جات پر توجہ، انکوائری اور سرگرمی پر مبنی سیکھنے کے عمل، 21ویں صدی کیلئے ضروری ہنر جس تجزیاتی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ شامل ہو؛ پر مشتمل سوچ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل کریکولم کونسل (این سی سی)، وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے ملک کے تمام وفاقی یونٹس کے محکمہ تعلیم کے ساتھ مشاورت سے پاکستان کیلئے ایس این سی مرتب کر رہی ہے۔

این این سی کو تین مراحل میں مرتب کیا جا رہا ہے جن میں پہلے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور پہلی تا چوتھی جماعت کیلئے نصابی کتب کی تیاری، دوسرے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور چھٹی تا آٹھویں جماعت کی نصابی کتب کی تیاری اور تیسرے مرحلے میں ایس این سی کی تشکیل اور نویں تا بارہویں جماعت کی نصابی کتب کی تیاری شامل ہے۔ یہ عمل بالترتیب مارچ 2021ء، مارچ 2022ء اور مارچ 2023ء تک مکمل ہو جائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ ایس این سی کی تیاری سے قبل، مختلف تقابلی تحقیقیں کی گئیں تاکہ ایس این سی کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جائے۔ ان میں پاکستانی نصاب کا سنگاپور اور کیمبرج نصاب سے تقابل کیا گیا ا ور پاکستان میں سیکھنے والوں کے معیار کو سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا اور برطانیہ کے معیارات سے پرکھا گیا۔

یہ تمام نتائج ایس این سی کی تیاری میں شامل کیے گئے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ پہلے مرحلے میں، ایس این سی کا پہلا مسودہ تیار کیا گیا اور اسے تمام وفاقی یونٹس کو فراہم کیا گیا اور ساتھ ہی کیمبرج یونیورسٹی کو بھی یہ مسودہ دکھایا گیا تاکہ ان سے رائے معلوم کی جا سکے۔

اسی سلسلے میں نومبر 2019ء تا جنوری 2020ء تک صوبائی اور ایریا ورکشاپس منعقد کی گئیں۔ ایک مسابقتی عمل کے ذریعے آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (اے کے یو آئی ای ڈی) کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ ویلیو ایڈیشن کے ساتھ اساتذہ کے تربیتی ماڈیولز اور اسسمنٹ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی یونٹس، ایف جی ای آئیز، اے کے یو آئی ای ڈی اور کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ سے حاصل ہونے والی آراء کو جمع کرکے ایس این سی کا دوسرا مسودہ تیار کیا گیا۔ اس سے 11؍ تا 14؍ جنوری کے دوران منعقد کی جانے والی سنگل نیشنل کریکولم کانفرنس کے دوران مباحثوں اور مشاورت کی راہ ہموار ہوئی۔ فی الوقت، کہا جاتا ہے کہ معیاری نصابی کتب، اساتذہ کے تربیتی ماڈیولز اور اسسٹمنٹ فریم ورک برائے پہلی تا پانچویں جماعت ایس این سی کی بنیاد پر تیار کیے جا رہے ہیں اور یہ کام دسمبر 2020ء تک مکمل ہو جائے گا۔

آئندہ تعلیمیسال 2021-22ء سے ایس این سی پہلی تا پانچویں جماعت کی تعلیم کے تمام دھاروں پر نافذ ہوگا۔ ایس این سی کے دوسرے مرحلے کی تیاری کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے جس کیلئے ویسا ہی مشاورتی عمل جاری ہے اور یہ مارچ 2021ء تک مکمل ہو جائے گا۔

تیسرا مرحلہ (نویں تا بارہویں جماعت) کا عمل مارچ 2022ء تک مکمل ہوگا۔ ایس این سی میں طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ سرگرمی کی بنیاد پر سیکھیں، اعلیٰ سوچ قائم کریں، اصل زندگی میں علم کا اطلاق کریں، رٹے لگانے کے عمومی عمل سے دوری اختیار کریں اور منصوبے کی بنیاد پر سیکھیں جس میں سوال پوچھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور طالب علم21ویں صدی کیلئے ضروری ہنر جس تجزیاتی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ کا حامل بن سکے گا۔

ایس این سی میں طلبہ کی تربیت نظریہ کلیت کی رو سے کرنے پر توجہ دی جائے گی جس میں صنف، ذات، مذہب اور سماجی حیثیت سے بالاتر ہو کر اس کی شخصیت میں مثبت رویے اور اقدار ابھارنا، اپنا اور دوسروں کا خیال رکھنا، امن، احترام، برداشت، ایثار، ہمدردی جیسے جذبات کا فروغ شامل ہے۔ قرآن کی لازمی تعلیم ایکٹ 2017ء کے مطابق ایس ایل او (اسٹوڈنٹ لرننگ آبجیکٹیوز) شامل کیے گئے ہیں۔ ناظرہ قرآن کے علاوہ، پہلی تا بارہویں جماعت تک 200؍ احادیث پڑھنے کا فریم ورک بھی شامل کیا گیا ہے۔

سورۃ حفظ کرنے کے ساتھ، پہلی تا آٹھویں جماعت تک 40؍ احادیث حفظ کرنے کا فریم ورک بھی شامل کیا گیا ہے۔ حسن معاملات و معاشرت اور اسلامی تعلیمات اور دورِ حاضر کے تقاضے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

Last edited by a moderator:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

اگر لوگوں کو اسلام سکھانا ہے تو بنیاد درست کرنی ہو گی
یہ احسن اقدام ہے لیکن عجلت میں نہیں کرنا چاہیے
اور نا اہل بندوں کے ہاتھوں تو ہرگز نہیں کروانا چاہیے
.
لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ حضرت محمد صلی الله علیہ والہ وسلم کو رسول ماننے کا کیا مطلب ہے ، انہیں آخری رسول ماننے کا کیا مطلب ہے ، رسول کی اطاعت کرنے کا کیا حق ہے
یہاں تو صورت الحال یہ ہے کہ لوگ ان سے گناہ /غلطیاں منسوب کرتے ہیں ، کتابوں میں کیا کیا گستاخانہ باتیں ان سے منسوب کی گئی ہیں اور لوگ ان پر ایمان رکھتے ہیں
افسوس
 
Last edited:

BrotherKantu

مجھے یقین ہے کسی مولوی کو نہیں پتا نماز کیوں پڑھتے ہیں۔
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے یقین ہے کسی مولوی کو نہیں پتا نماز کیوں پڑھتے ہیں۔
جتنی بھی عبادات ہیں ان میں رسول الله کی تقلید جائز ہے ، اور اگر انسان عبادات کی روح کو سمجھے تو کیا ہی بات ہے
رسول الله کی تقلید ہمارے لئے حجت ہے لیکن یہ تقلید تب ہی قبول ہو گی جب ہم رسول الله کو معصوم مانیں
اگر کوئی شخص معاذ الله رسول پاک کو غلطی کرنے والا بندہ مانتا ہے تو پھر سنت رسول تو اس کے لئے حجت نہ ہوئی
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

تو کیا رسول پاک سے کبھی کوئی غلطی سرزد نہیں ہوئی تھی؟
ایک دو کا ذکر تو میں نے کہیں پڑھا بھی ہے؟
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

اگر لوگوں کو اسلام سکھانا ہے تو بنیاد درست کرنی ہو گی
یہ احسن اقدام ہے لیکن عجلت میں نہیں کرنا چاہیے
اور نا اہل بندوں کے ہاتھوں تو ہرگز نہیں کروانا چاہیے
.
لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ حضرت محمد صلی الله علیہ والہ وسلم کو رسول ماننے کا کیا مطلب ہے ، انہیں آخری رسول ماننے کا کیا مطلب ہے ، رسول کی اطاعت کرنے کا کیا حق ہے
یہاں تو صورت الحال یہ ہے کہ لوگ ان سے گناہ /غلطیاں منسوب کرتے ہیں ، کتابوں میں کیا کیا گستاخانہ باتیں ان سے منسوب کی گئی ہیں اور لوگ ان پر ایمان رکھتے ہیں
افسوس
جی ہاں ...نا اہل بندوں کے ہاتھوں تو بلکل بھی نہیں کروانا چاہئیے
کیوں ناں آپ کے مبارک ہاتھوں سے کروا لیا جائے ؟ آپ کہیں تو انٹر نیٹ پر
میں ایک مہم کیوں ناں چلا دووں؟..اب اس میں کیا
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تو کیا رسول پاک سے کبھی کوئی غلطی سرزد نہیں ہوئی تھی؟
ایک دو کا ذکر تو میں نے کہیں پڑھا بھی ہے؟
ہمارے رسول پاک نے کبھی کوئی غلطی یا گناہ نہیں کیا تھا ، آپ نے جو بھی پڑھا ، غلط پڑھا ہے
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

ہمارے رسول پاک نے کبھی کوئی غلطی یا گناہ نہیں کیا تھا ، آپ نے جو بھی پڑھا ، غلط پڑھا ہے
لیکن خدا نخواستہ اگر میں غلط نہیں تو چند باتوں کی خود الله میاں نے قران میں
نشان دہی کی ہے؟...مثلا" اپنی ازوآج بارے انکا رویہ اور ایک صحابی کے کسی سوال پر
انکا برا منانا؟...اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح کر دیں ...شکریہ
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)

ہمارے رسول پاک نے کبھی کوئی غلطی یا گناہ نہیں کیا تھا ، آپ نے جو بھی پڑھا ، غلط پڑھا ہے
He is absolutely right. Your Islamic knowledge is limited. You haven't read the Quran ? Do you know once a blind Sahabi Hazrat Umm Maktum asked prophet Muhammad PBUH a question. Prophets Muhammad PBUH was busy answering questions to the Quresh rich guests. When he persisted on the question, prophet Muhammad PBUH became uncomfortable and frowned and turned away from him. Allah was not pleased , and asked prophet Muhammad PBUH, why did you frown ? This is sura 80.Sura Abasa . you should read why sura Abasa came. If it was not a mistake then why did Allah not like his action and corrected him ? After this incident there is a hadees that prophet Muhammad PBUH used to give dates with honey and used to give special attention to him and his questions. Later prophet Muhammad PBUH also once greeted him with a welcome and praised him and further added "Aap Ki badolat Allah ham say naraz howa"
 
Last edited:

Hussain1967

There is hell of difference between mistake and sin. Prophets made mistakes (not sins) which are mentioned in Quraan but they are protected from sins by Allah.

Mistake of Adam ( A.S.) is mentioned at 7 different places in Quraan. Similarly, mistakes of Noah ( A.S.) , Younus ( A.S.) and Moses ( A.S.) are mentioned in Quraan.

All the prophets were humans, not angels. Their making one or two mistakes ( not sins) doesn’t tarnish the Sharia they brought with them.
 
jani1

غلطی ہوئی مگر جان بوجھ کر گناہ نہیں ہوا۔۔تمام پیغمران سے۔۔۔
 
asadqudsi

Senator (1k+ posts)
آٹھویں میں کیھل کے پیریڈ میں ہمارے کلاس کی دو ٹیمیں آپس میں فٹ بال کیھلتی تھیں، ایک طرف بریلوی اور دوسری طرف باقی فرقے، اس نیے نظام سے تو یہ آپشن . بھی ختم ہو جایے گا ، کیا زمانہ آگیا ہے.
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن خدا نخواستہ اگر میں غلط نہیں تو چند باتوں کی خود الله میاں نے قران میں
نشان دہی کی ہے؟...مثلا" اپنی ازوآج بارے انکا رویہ اور ایک صحابی کے کسی سوال پر
انکا برا منانا؟...اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح کر دیں ...شکریہ
He is absolutely right. Your Islamic knowledge is limited. You haven't read the Quran ? Do you know once a blind Sahabi Hazrat Umm Maktum asked prophet Muhammad PBUH a question. Prophets Muhammad PBUH was busy answering questions to the Quresh rich guests. When he persisted on the question, prophet Muhammad PBUH became uncomfortable and frowned and turned away from him. Allah was not pleased , and asked prophet Muhammad PBUH, why did you frown ? This is sura 80.Sura Abasa . you should read why sura Abasa came. If it was not a mistake then why did Allah not like his action and corrected him ? After this incident there is a hadees that prophet Muhammad PBUH used to give dates with honey and used to give special attention to him and his questions. Later prophet Muhammad PBUH also once greeted him with a welcome and praised him and further added "Aap Ki badolat Allah ham say naraz howa"
There is hell of difference between mistake and sin. Prophets made mistakes (not sins) which are mentioned in Quraan but they are protected from sins by Allah.

Mistake of Adam ( A.S.) is mentioned at 7 different places in Quraan. Similarly, mistakes of Noah ( A.S.) , Younus ( A.S.) and Moses ( A.S.) are mentioned in Quraan.

All the prophets were humans, not angels. Their making one or two mistakes ( not sins) doesn’t tarnish the Sharia they brought with them.
غلطی ہوئی مگر جان بوجھ کر گناہ نہیں ہوا۔۔تمام پیغمران سے۔۔۔
قرآن سے جتنی بھی اغلاط ، رسول پاک سے منسوب کی جاتی ہیں سب کی سب غلط طور پر منسوب کی جاتی ہیں ، اور ان کا رد خود قرآن میں موجود ہے
سادہ سا کلیہ یہ ہے کہ الله نے سنت رسول کی تلقین کی ہے ، تو غلطیوں یا اغلاط میں مبتلا بندے کی سنت کا حکم الله کیوں دے گا
آپ اگر پڑھنا چاہیں تو
http://tafseerenamoona.net/
تفسیر سے ہمارا نقطہ نظر پڑھ سکتے ہیں
 
رسول پاک مسلمانوں پر ان کی جان سے زیادہ حق رکھتے ہیں
[33:6]

وہ چاہیں تو کسی بھی مسلمان کی گردن اڑا دیں جوابا مسلمان کا حق نہیں بنتا کہ وہ سوال کرے
رسول پاک اگر کسی کو جواب نہ دینا چاہیں تو بندے کا حق نہیں بنتا کہ وہ دوبارہ سوال کرے
یہ واقعہ رسول پاک سے غلط منسوب کیا جاتا ہے ، یہ واقعہ ایک دوسرے بندے کا ہے جس نے ایک غریب بندے کی موجودگی ناپسند کی
.
نیز قرآن میں یہ واقعہ پڑھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ یہ کام کس نے کیا تھا
بس اپنے ایمان کے لحاظ سے کسی نے یہ امر کسی دوسرے بندے سے منسوب سمجھا اور کسی نے ایمان کی کمی کی وجہ سے یہ واقعہ رسول پاک سے منسوب کر دیا
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
There is hell of difference between mistake and sin. Prophets made mistakes (not sins) which are mentioned in Quraan but they are protected from sins by Allah.

Mistake of Adam ( A.S.) is mentioned at 7 different places in Quraan. Similarly, mistakes of Noah ( A.S.) , Younus ( A.S.) and Moses ( A.S.) are mentioned in Quraan.

All the prophets were humans, not angels. Their making one or two mistakes ( not sins) doesn’t tarnish the Sharia they brought with them.
ان کو غلطی کہنا بھی گناہ ہے
آپ یہ کہہ لیں کہ ان حالات میں افضل ترین امر یہ نہ تھا جو ان انبیا نے کیا ، لیکن پھر بھی وہ امر گناہ یا غلطی نہیں تھی
.. . .
لیکن ہمارے رسول پاک کا علم کامل تھا ، اور انہوں نے کبھی کوئی ایسا امر نہیں کیا جو بہترین سے کم ہو
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)

قرآن سے جتنی بھی اغلاط ، رسول پاک سے منسوب کی جاتی ہیں سب کی سب غلط طور پر منسوب کی جاتی ہیں ، اور ان کا رد خود قرآن میں موجود ہے
سادہ سا کلیہ یہ ہے کہ الله نے سنت رسول کی تلقین کی ہے ، تو غلطیوں یا اغلاط میں مبتلا بندے کی سنت کا حکم الله کیوں دے گا
آپ اگر پڑھنا چاہیں تو
http://tafseerenamoona.net/
تفسیر سے ہمارا نقطہ نظر پڑھ سکتے ہیں
There is hell of difference between mistake and sin. Prophets made mistakes (not sins) which are mentioned in Quraan but they are protected from sins by Allah.

Mistake of Adam ( A.S.) is mentioned at 7 different places in Quraan. Similarly, mistakes of Noah ( A.S.) , Younus ( A.S.) and Moses ( A.S.) are mentioned in Quraan.

All the prophets were humans, not angels. Their making one or two mistakes ( not sins) doesn’t tarnish the Sharia they brought with them.
لیکن خدا نخواستہ اگر میں غلط نہیں تو چند باتوں کی خود الله میاں نے قران میں
نشان دہی کی ہے؟...مثلا" اپنی ازوآج بارے انکا رویہ اور ایک صحابی کے کسی سوال پر
انکا برا منانا؟...اگر میں غلط ہوں تو میری اصلاح کر دیں ...شکریہ

Watch these videos. All the Sunni scholars unanimously believe that in Surah Abas Allah was talking about Prophet Muhammad PBUH and the blind Sahabi Hazrat Abd-Allah ibn Umm-Maktum.

watch these videos

Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
Watch these videos. All the Sunni scholars unanimously believe that in Surah Abas Allah was talking about Prophet Muhammad PBUH and the blind Sahabi Hazrat Abd-Allah ibn Umm-Maktum.

watch these videos

میں جانتا ہوں کہ اہل سنت اس بات پر غلط اعتقاد رکھتے ہیں کہ یہ واقعہ رسول پاک کا ہے
پوسٹ دیکھیں
 
Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)

میں جانتا ہوں کہ اہل سنت اس بات پر غلط اعتقاد رکھتے ہیں کہ یہ واقعہ رسول پاک کا ہے
پوسٹ دیکھیں
Well if you are Shia, then accept my apology, I had said you have limited knowledge of religion Islam. You know well about your faith. I am Sunni . I know about my faith. As they say in English. Let's agree to disagree.
 
Last edited:

Back
Top