تسلیم کرتے ہیں کہ عوام نے ہمارے بیانیے کو نہیں سراہا، رانا ثناء اللہ

ranasana11hh.jpg


مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم نے دو سال میں ملک کو دلدل سے نکالنے کا وعدہ کیا مگر میں تسلیم کرتا ہوں کہ عوام نے ہمارے بیانیے کو نہیں سراہا ، اسی لیے نواز شریف نے خود کو پیچھے کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے آج نیوز کے پروگرام"اسپاٹ لائٹ" میں خصوصی گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال و ن لیگ کی پالیسیوں کے حوالے سے بات کی، اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کی خاموشی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ عوام نے ن لیگ کو اکثریت سے کامیاب نہیں کیا، نواز شریف ملک کو دلدل سے نکال سکتے تھے، نواز شریف ہمارے پارٹی لیڈر ہیں ان کو کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی نے نواز شریف کے وزیراعظم نا بننے کے فیصلے کی تائید کی اور شہباز شریف کا نام دیا جنہیں مخلوط حکومت کا تجربہ بھی ہے، نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے، وہ عمرے کیلئے جانے یا کسی سے ملنے کیلئے آزاد ہیں، انہیں عمرے کیلئے یا لندن جانا ہوا تو وہ ضرور جائیں گے،تاہم وہ واپس ضرور آئیں گے اور وفاق و پنجاب حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

حکومتی ٹیم کا حصہ نا بننے کا فیصلہ کرنے والے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میری پارٹی سے کوئی ناراضگی نہیں، میرا خیال ہے کہ جو وگ منتخب ہوئے ذمہ داریاں بھی اب انہیں ہی نبھانی چاہیے، ہم ن لیگ کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑتے تھے ایک بار ٹکٹ نہیں ملا تو ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔

سابق آرمی افسران کو پارلیمنٹ میں بلانے کی بات کرنے پر خواجہ آصف کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونےسے متعلق سوال کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف سے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ انہیں کس نے دھمکی دی، کیونکہ اگر انہوں نے ایسی بات کی ہے تو اس کے پیچھے ضرور کوئی بات ہوگی، انہوں نے بلاوجہ یہ نہیں کی ہوگی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

سراہا ؟؟؟

خبیث آدمی سیدھی طرح سچ کیوں نہیں بولتا کہ عوام نے تم چوروں کو مکمل طور پر مسترد کرکے گٹر میں بہا دیا ہے
 

xshadow

Minister (2k+ posts)
یہ اس پارٹی کا بیانیہ نہیں ہوسکتا جو حکومت بنا چکی ہو۔
مگر انکو اتنی شرم ہوتی تو یہ اپنی شکلیں ہی قوم کو نہ دکھاتے۔
بڑے آئے ناکامی کو قبول کرنے والے۔ بیٹھے حکومت میں ہوئے ہیں اور ناکامی قبول کررہے ہیں۔ دسو