
تحریک انصاف کے سابق رہنما جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ یہ مت سمجھیں کہ عمران خان ایک دیانت دار لیڈر ہیں ، ایک عرصہ تک جہانگیر ترین عمران خان کے کچن کے اخراجات اٹھاتے رہے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل بول نیوز کے پروگرام "تبدیلی" میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا کہ یہ سوچ غلط ہے کہ عمران خان دیانت دار انسان ہیں انہوں نے تو سالہا سال سے کبھی اپنا کچن بھی خود نہیں چلایا، شروع میں جہانگیر ترین کے لوگ 30 لاکھ روپے ماہوار دیا کرتے تھے پھر کہا گیا کہ 30 لاکھ کم ہیں خرچ 50 لاکھ روپے کردیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1470361013862244358
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا انداز یہ تھا کہ گاڑی پیٹرول سے بھری ہونی چاہیے، جیب میں پیسہ چاہے نہ ہو ساتھ موجود لوگ پیسہ خرچ کرنے وال ہونے چاہیئں، وہ انسان جس کے جوتے کے تسمے تک اپنے نہیں ہیں وہ خود کو ایماندار کیسے کہہ سکتا ہے۔
جسٹس(ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ مالی نوعیت کی بدعنوانیاں بھی بددیانتی کے زمرے میں ہی آتی ہیں، ایسے بہت سے لوگ اور ادارے تھے جو پارٹی میں فنڈنگ کیا کرتے تھےاور یہ پیسے بنی گالہ اور عمران خان کا گھر چلانے کیلئے آتے تھے یہ پارٹی فنڈ نہیں تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5wajih.jpg