
ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کو تحریک عدم اعتماد کی یقین دہانی کرانے سے معذرت کر لی۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری سالک حسین اور ق لیگ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق ڈپٹی وزیراعظم چوہدری شجاعت سے شہباز شریف کی دعوت پر نہ جانے کا شکوہ بھی کیا۔مولانا نے کہا کہ شہباز شریف میرے کہنے پر آپ کے گھر آئے تھے، دعوت قبول نہ کرنے پر شہباز شریف ناراض ہوئے اور مجھے بھی شرمندگی اٹھانا پڑی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا آپ کا شکوہ دور کرنے خود چل کر آیا ہوں، کچھ وجوہات کی بنا شہبازشریف سے ملاقات نہیں ہوسکی۔سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے ق لیگ سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حمایت کی درخواست کی تو چوہدری شجاعت نے معذرت کرتے ہوئے جواب دیا کہ اکیلے یقین دہانی نہیں کروا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ سمیت اپوزیشن کی درخواست پارٹی ہے سامنے رکھ دوں گا پھر جو فیصلہ ہوگا ہم آپ کو اُس سے آگاہ کردیں گے۔
Last edited by a moderator: