
فیصل واوڈا کے اس بیان پر نظررکھیں کہ "عمران خان ٹکٹ دینے کیلئے کھڑے ہوں گے لیکن کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں ہوگا اور یہ دن آ گئے ہیں"۔ فیصل واڈا کا یہ بیان نہیں ہے بلکہ جن حلقوں میں اسکا اٹھنا بیٹھنا ہے انکی پلاننگ ہے۔
تحریک انصاف کے تمام ارکان کو توڑنے کا پہلا مرحلہ تو کچھ ہی روز میں مکمل ہوجائے گا، تحریک انصاف سے الیککٹیبلز ، مضبوط امیدوار اور کاروباری شخصیات کو توڑ لیا جائے گا، جس کے بعد یچھے یا تو صرف کارکن بچیں گے یا چند پی ٹی آئی کی پرانی شخصیات جو ابھی تک جھکی نہیں ہیں۔
آپ نے نوٹس کیا کہ تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو مضبوط کاروباری بیک گراؤنڈ رکھتے ہیں۔ یہ لوگ الیکٹبلز تو نہیں ہیں لیکن الیکشن میں پیسہ خرچ کرسکتے ہیں، یہ لوگ پارٹی کو بھی کروڑوں روپے چندہ دینے کے اہل ہیں اور اکیلے ہی بڑے جلسے کے مالی اخراجات برداشت کرنے کےاہل ہیں۔
ان امیدواروں کو توڑنے کا مقصد تحریک اںصاف کو مالی طور پر کمزور کرنا ہے تاکہ تحریک انصاف کوئی جلسہ جلوس کرنے کی اہل نہ کرے۔یہی وجہ ہے کہ سب سے تحریک انصاف محمودمولوی، آفتاب صدیقی، خرم شہزاد، بلال غفار جیسی کاروباری شخصیات سے چھڑوائی گئی۔
تحریک انصاف توڑنے کے بعد اگلا مرحلہ شروع ہوجائے گا تو پہلے مرحلے سے بھی بھیانک اور خوفناک ہوگا، یہ مرحلہ عین اس وقت شروع ہوگا جب الیکشن کا اعلان ہوگا اور امیدواروں کو ٹکٹ الاٹ ہوں گے۔ جو تحریک انصاف چھوڑجائیں گے انکی جگہ متبادل لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے گا لیکن یہ ٹکٹ دھونس اور دھمکیوں سے واپس کروادئیے جائیں گے چاہے تحریک انصاف کا امیدوار جتنا بھی کمزور کیوں نہ ہو۔
تحریک انصاف کے مضبوط امیدواروں کے خلاف ریٹرننگ افسروں کو استعمال کیا جائے گا اور بلاوجہ اعتراضات لگاکر کاغذات نامزدگی مسترد کروائے جائیں گے اور امیدوار ٹریبونل یا عدالتوں کے چکر لگاتا پھرے گا۔الیکشن کمیشن کے ذریعے تحریک انصاف کے امیداروں کو بلاوجہ نوٹسز جاری کروائے جائیں گے ۔
اسکے علاوہ پرنٹنگ پریس والوں پر دباؤ بڑھایا جائے گا کہ وہ تحریک انصاف کے بینرز یا پوسٹرز مت چھاپیں، اگر کسی طرح سے چھپ بھی گئے اور کسی دیوار کھمبے یا کسی جگہ لگ بھی گئے تو اسے ہٹوادیا جائے گا۔
تحریک انصاف کو الیکشن میں ایسے بھیجاجائے گا کہ حلقے کے ووٹرز کو پتہ تک نہ ہو کہ یہاں سے پی ٹی آئی کا کونسا بندہ الیکشن لڑرہا ہے اور ووٹر کو پی ٹی آئی کے امیدوار کا نام عین ووٹ ڈالتے وقت پتہ چلے۔
تحریک انصاف کے امیدواروں اور عمران خان کو جلسے جلوس بھی نہیں کرنے دئیے جائیں گے،تحریک انصاف کے امیدواروں کے جلسے خراب کرنیکی کوشش ہوگی کہیں کسی گراؤنڈ میں پانی چھوڑاجائے گا تو کہیں مخالفین کو استعمال کرکے بدنظمی کروائی جائےگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikplannging.jpg