
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہےجس کے مطابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی و شفقت محمود کی جانب سے ضمنی انتخابات سے متعلق تجاویز مسترد کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدار پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ3 ماہ کیلئےالیکشن لڑنا بھی چاہیے یا نہیں، ہمیں اس انتخاب کو لڑنے سے کیا فائدہ ہوگا؟
https://twitter.com/x/status/1619726764976279558
اس موقع پر سینئر پارٹی رہنما شفقت محمود نے ضمنی انتخابات لڑنے مگر تمام حلقوں میں عمران خان کو بطور امیدوار کھڑا کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے تمام حلقوں میں الگ الگ امیدوار کھڑے کرنے کی تجویز دی۔
https://twitter.com/x/status/1619766746248019968
اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے ضمنی انتخابات میں حصہ نا لینے کی شاہ محمود قریشی کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتو ں کو الیکشن سے دور نہیں رہنا چاہیے، ہم الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1619728185041756160
تمام حلقوں میں الگ الگ امیدوار کھڑا کرنے کی تجویز پر بھی پارٹی کی اکثریتی ارکان نے مخالفت کی اور کہا کہ اس سے دھڑےبندیاں ہوسکتی ہیں، عمران خان نے پارٹی کی اکثریتی رائے سننے کے بعد کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام حلقوں سے میں خود الیکشن لڑوں گا، ہم نے کونسا اسمبلی میں واپس جانا ہے۔
اجلاس میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات موخر یا ملتوی کرنے سے متعلق افواہوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا، سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی میں قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کی کوئی شق موجود نہیں ہے، اگر ایسا کوئی اقدام اٹھایا گیا تو قانونی چارہ جوئی کی جاسکتی ہے۔