تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی دریائے سندھ پر 'لاشاری 'جنگل پر مافیا پھر قابض

lashari-wala-jngl.jpg


پنجاب میں قبضہ مافیا سرگرم ہوگئی اور تونسہ شریف کے بعد کوٹ ادو میں دریائے سندھ کے سب سے بڑے سرکاری جنگل لاشاری والا پر پھر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

نجی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق ن لیگ کی حکومت کے آتے ہی لاشاری والا جنگل پر دوبارہ سے ہنجرا خاندان نے قبضہ کرلیا ہے، لاشاری والا جنگل کی آخری حدود میں سرکاری رقبے پر قبضہ اور مسمارجھوک آباد کرلیا گیا ہے۔

اس جنگل پر قبضے کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں سرکاری رقبے پر بھینسیں، ٹریکٹر کلٹی بلیڈ، ٹیوب ویل سمیت برتن اور رہائشی سامان دیکھا گیا ہے۔

سرکاری رقبہ پر قابض افراد نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ افضل ہنجرا کے ملازم ہیں، جانور اور سامان افضل ہنجرا کا ہے، افضل ہنجرا کے کہنے پر جنگل میں جھوک کو آباد کیا گیا۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم کی ہدایت پر اس جنگل سے 2021 میں قبضہ ختم کرایا گیا تھا ، بزدار حکومت نے لاشاری والا جنگل کو قابضین سے واگزار کرایا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے ن لیگی سیاسی ہنجرا خاندان سے جنگل وا گزار کرایا اور تحریک انصاف کی حکومت نے سفاری پارک کیلئے 30 کروڑ کے فنڈ کا اعلان بھی کیا تھا۔ تاہم نئی حکومت کے آتے ہی قبضہ مافیا نے پھر سے پنجے گاڑھ لیے ہیں۔
 

Twister

MPA (400+ posts)
پورے ملک پر جانور قابض ہو گئے ہیں سندھ کیا چیز ہے، وہاں تو جب سے پاکستان بنا ہے دھول مٹی ہی اڑ رہی ہے جب تک پیپلز پارٹی بھٹو بیچنا بند نہیں کرے گی اور اُس کا سفایا نہیں ہوگا یہی ہوتا رہے گا۔
 

Back
Top