
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے فارن فنڈنگ کیس کی رپورٹ سے متعلق تحقیقات کی شفافیت کیلئے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام"آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد عمران خا ن کو فوری طور پر وزارت عظمیٰ سے مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1479158881192316930
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو اسٹیٹ بینک کے ذریعے بیرون ملک سے فنڈنگ حاصل ہوئی ہے اور اسی لیے موجودہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک کے منہ مانگے مطالبات پر مبنی اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بل پر رضامندی ظاہر کردی ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو خوش کرکے ان کے ذریعے منی ٹریل کو چھپا سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت کی اصل جان ان ملک دشمن اکاؤنٹس میں ہے جن سے تحریک انصاف کو فنڈنگ ہوئی اور یہی کوشش اس وقت حکومت کررہی کہ کسی طرح اس منی ٹریل کو چھپایا جائے، ہمیں خدشہ ہے کہ وزیراعظم اس کیس پر اثر نداز ہوسکتے ہیں اسی لیے ہم ان کے استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ جب پاناما کا کیس آیا تھا تو اس میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا تب عمران خان یہ مطالبہ کرتے تھے کہ اگر وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے تو اس کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کریں گے، اب وقت آگیا تھا کہ جو مطالبات دوسروں سے کیے جاتے تھے اب اپنی بار ی ہے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے اور انہیں فوری طور پر اقتدار سے علیحدہ ہوکر اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروانی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pti-and-ahsan-ecp.jpg