
ٹوئٹر انتظامیہ تحریک انصاف اور عمران خان کے حامیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل کرنے لگی۔
معروف آسٹریلوی صحافی و لکھاری سی جے وورلیمان نے کہا ہے کہ ایلون مسک اپنے پلیٹ فارم (ٹوئٹر) سے سابق وزیراعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کے اکاؤنٹ معطل کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1616222739291078656
غیر ملکی صحافی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ ثبوت کے طور پر اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہزاروں فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس کو ٹوئٹر کی جانب سے معطل کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1616232541287251970
https://twitter.com/x/status/1616232541287251970
https://twitter.com/x/status/1616232541287251970
https://twitter.com/x/status/1616232541287251970
https://twitter.com/x/status/1616247650889748480
سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کی جانب سے کیے گئے ایسے اقدامات پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور ٹوئٹر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1616250602237079553
ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ ایلون مسک کس کے کہنے پر پاکستانی سیاست میں مداخلت کر رہے ہیں؟
https://twitter.com/x/status/1616240997926666240
ایک اور صارف نے کہا کہ مخالفین پیسہ بہا رہے ہیں اور ایلون مسک کو اس کی سخت ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1616256588179701761