
تحریک انصاف آج حکومت سے مذاکرات ختم یا جاری رکھنے کا فیصلہ کرے گی، صدر پی ٹی آئی پرویزالہیٰ کے گھر چھاپے کی فواد چوہدری نے شدید الفاظ میں مذمت کردی، ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا پرویزالہٰی کے گھر پر حملہ، علی امین گنڈا پور کو ضمانت کے باوجود حبس بےجا میں رکھنا اور ورکرز کی گرفتاریاں مذاکراتی عمل کو بے معنی بنارہی ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم یقین دہانی کے بعد ماحول بہتر رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتی تو وہ بڑے فیصلے کیسے کرے گی؟ عمران خان کی صدارت میں آج اجلاس میں مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1652192197931053058
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی پروزیرالہی کے گھر پولیس آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کردی، اسد عمر نے پرویز الہیٰ کے گھرپر چھاپے کو حملہ قراردیا، ٹویٹ میں مذمت کرتے ہوئے کہا رات کوپرویزالہیٰ کے گھر پرحملہ کرکے چادر اور چاردیواری پامال کی گئی، عوام میں اپنے لئے نفرت کو بڑھانے کے علاوہ اور کیا حاصل کیا؟
عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتے ہیں پرویزالہیٰ کے گھر بکتربند گاڑیوں سے دھاوا فسطائیت اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ فعل ہے، چوہدری شجاعت کو مذمت کرنی چاہیے، چوہدری سالک کو مستعفی ہونا چاہیے، مذاکرات کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔