
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے اپ سیٹ نتائج پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے تحریک انصاف پر طنز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں 17 اضلاع کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق وفاق اور صوبے میں حکمران جماعت کو متعدد اضلاع میں اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے 4 شہروں میں میئر کے امیدواروں میں سے ایک بھی نہیں جیت پایا ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اس صورتحال میں تحریک انصاف پر چوٹ کرنے کا موقع نہیں گنوایا اور طنز کرتے ہوئے کہا کہ "تبدیلی آ نہیں رہی ، تبدیلی جارہی ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1472902821162979331
مریم نواز نے کہا کہ تبدیلی ایسے ہی نہیں جارہی بلکہ رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر ،22 کروڑ عوام کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کر جارہی ہے۔
رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ ہر شعبے میں بدترین و تاریخی ناکامی کے کبھی نہ مٹنے والے داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جارہی ہے تبدیلی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7maryamchot.jpg