
شہباز شریف نے ایک بار پھر رمضان شوگر مل سے لاتعلقی ظاہر کردی
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایک بار پھر رمضان شوگر مل سے لاتعلقی کا اظہار کردیا، لاہور کی بینکنگ کورٹ میں مالیاتی اسکینڈل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ رمضان شوگر مل میرا کاروبار نہیں،یہ مل میرے والد کی تھی، اس مل سے بھی میرا کوئی تعلق نہیں،میرے اقدامات کی وجہ سے میرے بچوں کی شوگر ملز کو اربوں کا نقصان ہوا، یہ وہی کیس ہے جو نیب میں بھی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کے بیان پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ یہ باتیں آپ کی پہلے ہی نوٹ کرچکے ہیں،جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں کل ہی اسلام آباد سے آیا ہوں، جب بھی آپ حکم کریں گے میں حاضر ہو جاؤں گا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کی جانب سے ایک بھی تاریخ نہیں لی گئی،ملزم فریق کو تواچھا لگتا ہے، چاہے آپ 2 ماہ کی تاریخ لے لیں،عدالت نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں11 دسمبر تک توسیع کردی۔
بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف سمیت دیگر کیخلاف نامکمل چالان طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کے آئندہ ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کیلئے کوئی مہلت نہیں ملے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ramzan%20shehbaz.jpg