
نئے مالی سال کےوفاقی بجٹ میں بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج قومی اسمبلی اجلاس میں فنانس بل 2022 کی شق وار منظوری ہوئی، نئے مالی سال کے فنانس بل میں بیرون ملک سے امپورٹ کیے جانے والے موبائل فونز پر100 روپے سے16ہزار روپے تک لیوی عائد کی گئی ہے جس کے بعد امپورٹڈ موبائل فونز مزید مہنگے ہوگئے ہیں۔
فنانس بل 2022 کے مطابق 30 ڈالر تک کی مالیت کے موبائل فونز کی امپورٹ پر 100 روپے، 30 ڈالر سے100 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر200 روپے، 100 سے 200 ڈالر کے موبائل فون پر600 روپے لیوی عائد کی جائے گی۔
اسی طرح201 ڈالر سے 350 ڈالر کے موبائل فونز پر1800 روپے، 351ڈالر سے500 ڈالر تک کے موبائل فونز پر 4ہزار روپے،501 سے 700 ڈالر کے موبائل فونز پر 8 ہزار روپے اور 700 سے اوپر کے موبائل فونز پر 16ہزار روپے لیوی ٹیکس عائد ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mobile-imprt-tax-inc.jpg