barca
Prime Minister (20k+ posts)

کمہار پر بس نا چلا تو گدھے کے کان اینٹھ دیے۔
ڈگیا کھوتی توں تے غصہ کمہیار تے۔
بندر کی بلا طویلے کے سر۔
بھینسوں کی لڑائی میں گھاس کا نقصان
مجھے نہیں معلوم کہ پنجاب میں جونئیر ڈاکٹروں کی پندرہ روز سے جاری ہڑتال پر ان میں سے کون سا محاورہ چست بیٹھتا ہے لیکن انا پرست حکومتِ پنجاب اور ہوشیلے کم جوشیلے زیادہ ڈاکٹروں نے ایک دوسرے سے جو سینگ پھنسائے ہیں انکی نوکیں صرف مریضوں کو چبھ رہی ہیں
میں ڈاکٹروں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ نعرے لگانا چاہتا ہوں۔اگر کوئی یہ بتا دے کہ ڈاکٹری حقوق کی علمبردار تنظیموں نے اپنے کتنے ارکان کو آج تک پیشہ ورانہ غفلت اور بقراطی حلف ( ہپوکریٹک اوتھ ) پامال کرنے کے الزام میں تنظیم سے نکالا ، یا انکی گوشمالی کی ، یا غفلت کا ہرجانہ بھروایا ؟ کتنے ڈاکٹر دوا ساز کمپنیوں کے دیے گئے قلم میں صرف ضمیر کی روشنائی بھر کے مسیحائی تجویز کرتے ہیں ؟ کتنے ڈاکٹر بلاجیب مریضوں کو بھی اسی جذبے سے دیکھتے ہیں جس زوق و شوق سے جیب دار مریضوں کی طرف دیکھتے ہیں ؟"
وسعت اللہ خانڈگیا کھوتی توں تے غصہ کمہیار تے۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/interactivity/2012/07/120701_baat_se_baat_zs.shtml