
بنگلہ دیش کے خلاف وکٹ کیپر کے ہاتھوں رن آوٹ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق آج بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹسمین شعیب ملک اپنی سستی کی وجہ سے بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہوگئے جس پر کرکٹ شائقین کو شدید غصہ ہے۔
میچ کےدوران شعیب ملک ایک شاٹ کھیل کر رن لینے کیلئے ایک دو قدم کریز سے باہر نکلے مگر گیند کیپر کے ہاتھوں میں پہنچتا دیکھ کر رک گئے اور کریز کے اندر واپس جانے لگے کہ کیپر نے ہاتھ میں پکڑی گیند وکٹوں کی جانب پھینک دی، شعیب ملک ہاتھ میں پکڑا بلا کریز کے اندر بھی نہ رکھ سکے کہ گیند وکٹوں سے ٹکراگئی اور شعیب ملک آؤٹ ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1461643798061019137
ٹویٹر پر کرکٹ شائقین نے اس بھونڈے انداز میں رن آؤٹ ہونے پر شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیا، ایک صارف نے کہا کہ شعیب ملک نے آج جس طرح اپنی وکٹ گنوائی وہ شرمناک تھا۔
https://twitter.com/x/status/1461682088961323009
علی سلمان علوی نے شعیب ملک کے اس رن آؤٹ کو آج سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست سے جوڑ دیا
https://twitter.com/x/status/1461759576458633222
محمد ادریس نے کہا کہ محمد نواز جیسا آل راؤنڈر شعیب ملک اور محمد حفیظ کی وجہ سے ضائع ہورہا ہے، محمد حفیظ کی وجہ سے آج نواز کو پرفارم کرنے کا موقع ملا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1461661419556986882
ریاض احمد نے کہا کہ ایسے رن آؤٹ ہونا ضرورت سے زیادہ خود اعتمادی تھی یا عمر کا تقاضہ، بین الاقومی کرکٹ میں ایسے آؤٹ ہونے پر میچ فکسنگ کا شبہ بھی ہوجا تا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1461680194608144385
صلاح الدین درانی نے کہا کہ شعیب ملک کو خود ہی بتادینا چاہیے کہ ایسے رن آؤٹ ہونے پر انہیں کون سا تمغہ ملا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1461646083080134657
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Xzz3GB6/malik.jpg