
مشہور امریکی ڈیجیٹل انٹیلی جنس کمپنی نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے پاکستان اور چین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی" ایگژوڈس انٹیلی جنس" نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت ہماری ٹیکنالوجی اور ونڈوز کو چین اور پاکستان کے خلاف غلط طریقے سے بطور ہتھیا ر استعمال کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی کے سی ای او لوگان براؤن کا کہنا ہے بھارتی حکومت اور پرائیویٹ کنٹریکٹرز نے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی مخصوص فیڈ کو بدنیتی پر مبنی طریقے سے پاکستان اور چین کے خلا ف استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس انکشاف کے بعد اپریل میں نیو زیر ڈے ریسرچ سافٹ ویئر کی خریداری سے روک دیا ہے۔
لوگان براؤن کا کہنا ہے کہ ہمارے سافٹ ویئرز کے قابل قدر کوڈز کو دیگر ممالک کو لیک کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، بھارت کی جانب سے ہماری ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ناقابل برداشت ہے، ہم بھارت کے ایسے اقدامات کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3pDHMKB/6.jpg