بھارت کو آزادی دلانے میں مدد کی: قائداعظم کی تعریف پر بھارتی رہنما پر تنقید

jinah.jpg


بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستان کی تعریف اور کامیابی تو کسی صورت ہضم نہیں ہوتی، پھر چاہتے وہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے ہی کیوں نہ ہوں، جی ہاں
بھارتی رہنما یادیو نے سردار پٹیل کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعریف میں کہا کہ ان رہنماؤں نے بھارت کو آزادی دلانے میں مدد کی اور کبھی کسی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

گزشتہ ہفتے یادیو نے بھارت کے پہلے نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل پر اپنی کارکردگی کی وجہ سے بھارت کے آئرن مین کے طور پر جانے جاتے ہیں،سردار پٹیل، مہاتما گاندھی، جواہر لال نہرو، جناح سب نے ایک ہی ادارے میں تعلیم حاصل کی اور بیرسٹر بن گئے۔


بھارتی رہنما یادیو کایہ تبصرہ حکمراں جماعت بی جے پی کو آگ لگا گیا، بی جے پی کے رہنماؤں نے جناح کا سردار پٹیل سے موازنہ کرنے پر یادو کو تنقید کا نشانہ بنایا،اتر پردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے بھارتی رہنما اکھلیش یادیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے صدر یادیو نے جناح کی تعریف کرتے ہوئے "تقسیم ذہنیت" کی تصویر کشی کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ جناح کا سردار پٹیل سے موازنہ کرنا شرمناک ہے، یہی طالبانی ذہنیت لوگوں کو تقسیم کرتی ہے،سردار پٹیل نے ملک کو متحد کیا۔ فی الحال، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت ملک کو متحد کرنے کا کام جاری ہے۔

بی جے پی کے راجیہ سبھا ایم پی برج لال نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں اکھلیش یادو پر لفظی وار کیا، انہوں نے کہا کہ اکھلیش یادو نے آئرن مین سردار پٹیل کا جناح سے موازنہ کیا،اکھلیش یادو کو تاریخ ضرور پڑھنی چاہیے۔ جناح ہندوؤں کے اجتماعی قتل اور ملک کی تقسیم میں بھی ملوث تھے۔ سردار پٹیل کی برسی سے ایک دن پہلے 30 اکتوبر 1990 کو آپ کے والدنے ایودھیا میں رام بھکتوں پر گولی چلائی تھی۔