بھارت سے کراچی آئے طیارے میں مبینہ منی لانڈرنگ پر سینیٹ کمیٹی تشکیل

ln-snt-pak.jpg


بھارت سے کراچی آئے طیارے میں مبینہ منی لانڈرنگ کا معاملہ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا،چیئرمین ہدایت اللہ کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی ایوی ایشن کا اجلاس ہوا،جس میں 15اگست کو بھارت سے چارٹرڈ طیارے کی کراچی ایئرپورٹ لینڈنگ اوردبئی روانگی کا معاملہ پر بحث ہوئی، معاملے پر سینیٹ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا کہ فارن رجسٹرڈ جہاز بھارت سے آیا تھا لیکن طیارہ بھارتی نہیں تھا، جہازسے12 مسافر دبئی گئے جن میں 2 امریکی اور 10 پاکستانی تھے،ڈی جی اے ایس ایف نے کہا سول ایوی ایشن قانون کے مطابق تمام مسافروں کا سامان چیک کیا جاتا ہے، جہازکےمسافروں کومکمل چیک کیا تھا،ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں، بھارت سےآئے جہاز میں تین کریو ممبر تھے مسافر نہیں تھے۔

پی ٹی آئی سینیٹرعون عباس نے کہا ہمیں خدشہ ہے بھارت سےآنے والے جہاز میں منی لانڈرنگ تو نہیں ہوئی، مڈی جی اے ایس ایف اورڈی جی سی اے اے نے منی لانڈرنگ کا الزام مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارت سے آئے جہاز میں منی لانڈرنگ نہیں ہوئی، جہاز کے اسٹاف سمیت تمام مسافروں کو چیک کیا جاتا ہے۔

سینیٹرعون عباس نے پوچھا کہ ہینڈ بیگ کے علاوہ بک ہونے والے سامان کی ویڈیو ہیں؟ ہم جہاں سامان بک کرواتے ہیں وہاں چینکگ نہیں ہوتی، ڈی جی اے ایس ایف نے بتایا کہ ہمارے پاس 30 دن کی ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے،سامان کی بکنگ کی ویڈیو ہمارے پاس نہیں، جہازمیں10بڑے،14 چھوٹےسوٹ کیسزدبئی جانےکیلئےبک ہوئے۔

سینیٹرعون عباس نے مزید کہا مفتاح اسماعیل کے بہت اسکینڈل آچکے ہیں، وہ سٹہ بازی،ڈالرکی ہیرپھیرمیں ملوث ہیں، جےآئی ٹی بنائیں اورجہاز میں سوار ہونے والوں کو شامل تفتیش کیا جائے۔

مفتاح اسماعیل کی بیگم اور بھائی اس چارٹرڈ طیارے میں گئے ہیں، تمام ممبرز چاہتے ہیں منی لانڈرنگ تحقیقات ہونی چاہیے،مفتاح اسماعیل کا کردارمشکوک ہے، کسٹم کے عملے کی اسکریننگ کی جائے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے،سینیٹر دلاور خان نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سینٹیر ہدایت اللہ نے ہدایت کی کہ کسٹم کے عملے کی اسکریننگ کی جائے اور جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین کمیٹی کی ہدایت پر سینیٹر دلاور خان کی سربراہی میں تین رکنی قائم کردی گئی۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

میاں سانپ کی حکومت ہو اور انڈیا سے جہاز لوگ اور سامان نا آئے؟ ییہ کیسے ممکن ہے۔ موذی تو میاں سانپ کا بچپن کا چڈی دوست ہے