
وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں اسی طرز کے ایک منصوبے کیلئے پاکستان نے معاونت فراہم کرنے کا معاہدہ طے کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر شجر کاری کیلئے پاکستان کی جانب سے تکنیکی معاونت کی فراہمی کا معاہدے کی یادداشت پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت سعودی عرب میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے اور اس کام کو سرانجام دینے کیلئے پاکستان سعودی حکومت کو تمام تر تکنیکی مہارت اور معاونت فراہم کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1485979339745374209
دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے سعودی عرب سے ایک خصوصی وفد پاکستان آیا جس میں سعودی وزارت ماحولیات کے افسران شامل تھے، وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران پلانٹیشن سائٹس کے مشاہدے، ماہرین سے مشاورت اور شجرکاری میں مہارت سے متعلق معلومات سے استفادہ کرسکیں گے۔
معاہدے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گرین ڈپلومیسی کا باضابطہ طور پرآغاز ہوگیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شجر کاری میں معاونت کے حوالے سے معاہدہ طے پاچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستان کے گرین وژن کو پزیرائی مل رہی ہے اور دنیا اسے بطور رول ماڈل دیکھتی ہے جس کی ایک مثال سعودی عرب کے ساتھ ہمارا یہ معاہدہ ہے۔
ملک امین اسلم نے بتایا کہ سعودی عرب نے گرین اینی شیٹیو کے تحت مشرق وسطیٰ اور سعودی عرب کے اندر 40 ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جس کیلئے پاکستان سے مہارت و معانت حاصل کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pakksatree.jpg