بلوچستان میں راہداریوں اور ایف سی کمانڈن&#

waqas_x

Voter (50+ posts)
بلوچستان میں راہداریوں اور ایف سی کمانڈنٹ کی چھٹیوں کی منسوخی کی رپورٹ طلب ، مزید نہیں رہناچاہتے : ایف سی وکیل ، یہ حکومت کو بتائیں : سپریم کورٹ


کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف سی کے وکیل نے بلوچستان سے متعلق عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیاہے جبکہ سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع سے راہداریوں کی تفصیلات اور کمانڈنٹ ڈیرہ بگٹی کی چھٹیوں کی منسوکی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں ، اپنے گھر کو ہم نے خود ٹھیک کرناہے ، انسانی حقوق والے آگئے تو ہم سب کی بدنامی ہوگئی ۔سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بلوچستان امن امان کیس کی سماعت کی جہاں ایف سی کے وکیل راجہ ارشاد نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیاجس کے مطابق ایف سی نے حکومت کو آگاہ کردیاہے کہ وہ صوبے میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے جس پر چیف جسٹس کاکہناتھاکہ یہ آپ کا آپس کا کام ہے ، عدالت کو نہ بتائیں ۔راجہ ارشاد کاکہناتھاکہ وہ تمام باتیں عدالتی ریکارڈ میں لاناچاہتے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت نے جوکام شروع کیا، وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہے ، انسانی حقوق والے آگئے تو ہم سب کی بدنامی ہوگی ۔عدالت کے استفسار پر سیکرٹری داخلہ نے بتایاکہ

Read the Complete Story on Daily Pakistan Page