
بلوچستان میں 17ویں گریڈ میں نئی تقرریوں اور سرکاری افسران کی ترقی کو حساس اداروں کی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہےجس کے مطابق صوبے میں سرکاری افسران کی ترقی اور 17ویں گریڈ کی آسامیوں پر نئی تقرری کو حساس ادارے کی کلیئرنس سے مشروط کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 17ویں گریڈ کی آسامیوں پر نئی تقرریوں کیلئے حساس ادارے کی کلیئرنس ضروری ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 ویں گریڈ یا اس سے اوپر کی آسامیوں پر ترقی کو حساس ادارے کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ اسکریننگ سے بھی مشروط کیا گیا ہے۔