arifkarim
Prime Minister (20k+ posts)

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا، ٹویٹ میں میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے کی خود نگرانی کا اعلان کردیا، ساتھ ہی بتادیا کہ کن وجوہات کی بنا کو پی ٹی آئی کو شکست ملی۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب ہار کی بڑی وجہ ہے، پی ٹی آئی نے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں، ان غلطیوں کی قیمت بھی ادا کی، ٹویٹ میں وزیراعظم نے مزید لکھا کہ وہ ملک میں بلدیاتی الیکشن کی بھی نگرانی کریں گے، تحریک انصاف مضبوط بن کر سامنے آئے گی،انشااللہ
https://twitter.com/x/status/1473155553450881025
پی ٹی آئی کے ہوم گراؤنڈ میں جے یو آئی کی جیت ہوئی ہے،خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی بیس نشستوں پر کامیاب ہوگئی ہے، تحریک انصاف کی چودہ اور آزاد امیدواروں کی گیارہ نشستیں ہیں،اے این پی سات اور ن لیگ تین سیٹیں لے سکی۔
دوسری جانب لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں دھاندلی کےباوجودپی ٹی آئی ہارگئی، عوام نے تحریک انصاف کو مکمل مسترد کردیا،اب الیکشن چوری کرنا مشکل ہوگیا ہے، ملکی مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khan-el.jpg
Last edited by a moderator: